11:40 am
اس رشتے کے لیے ہاں کر دو ورنہ تمھارا رشتہ پھپھو کے گھر کردوں گی

اس رشتے کے لیے ہاں کر دو ورنہ تمھارا رشتہ پھپھو کے گھر کردوں گی

11:40 am

ہمارے معاشرے میں والدین بننے کے بعد بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ ان کی شادی کی ذمہ داری بھی ان پر عائد ہوتی ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد اس ذمہ داری سے بری الزمہ ہو جائيں اور بیٹی کے جوان ہوتے ہی اس کے ہاتھ پیلے کرنے اور بیٹے کے جوان ہوتے ہی اس کے سر پر سہرا سجانے کے خواب دیکھنے شروع کر دیتے ہیں- اور اس کے بعد آنے والے رشتوں کی پڑتال شروع ہو جاتی ہے جس کے لیس بچوں کو راضی کرنا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے
جو کہ اکثر ماں کے کاندھوں پر ڈال کر باپ بری الزمہ ہوجاتے ہیں جو بچوں کو کبھی تو پیار سے اور کبھی دھمکیاں دے کر قبول کروالیتی ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دھمکیوں کے بارے میں بتائيں گے جو مائیں اپنے بچوں کو رشتے قبول کرنے کے لیے دیتی ہیں 1: اگر ہاں نہ کی تو دودھ نہ بخشوں گی ماں کی ناراضگی ہمارے مذہب میں گناہ کبیرہ سمجھی جاتی ہے اور مائيں اس بات کا فائدہ بہت بہترین انداز میں اٹھاتی ہیں اور خاص طور پر اپنی مرضی کے رشتے کے لیے ہاں کروانے
کے لیے اس کا استعمال بر محل کرتی ہیں کہ اس رشتے کے لیے ہاں کہہ دو ورنہ دودھ نہ بخشوں گی- عام طور پر یہ دھمکی بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے اور بچے اپنے سارے خوابوں کو آگ لگوا کر دودھ بخشوا لیتے ہیں- 2: میرا مرا منہ دیکھو یہ ایک بہت ذو معنی دھمکی ہوتی ہے اس کا ایک جانب تو یہ مطلب ہوتا ہے کہ اگر میری بات نہ مانی تو میں مر جاؤں گی یا پھر اس کا دوسرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جیتے جی میری شکل دیکھنے کی اجازت نہ دوں گی اور پھر مرنےکے بعد ہی مجھے دیکھنا تو بچے اپنی ماں سے دور ہونے کا تو سوچ بھی نہیں سکتے -اس وجہ سے ماں کی یہ دھمکی بھی بہت کامیاب ثابت ہوتی ہے- 3: میں پھپھو کے گھر رشتہ کر دوں گی
عام طور پر رشتے داروں کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک وہ جو ماں کے رشتے دار ہوتے ہیں یعنی خالہ ، ماموں اور نانا نانی یہ تمام رشتے دار ماں کی نظر میں بہت محترم ہوتے ہیں- اس وجہ سے ماں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ بچے بھی ان کو اچھی نظر سے دیکھیں اور رشتے داروں کی دوسری قسم باپ کے رشتے دار ہوتے ہیں جس میں چچا ، پھپھو دادا دادی شامل ہوتے ہیں- ان میں سب سے خطرناک رشتہ پھپھو کا ماں کی نظر میں ہوتا ہے جس کے سبب بچے بھی پھپھو کے گھرانے کو ایک خطرناک عفریت سمجھتے ہیں اور اس خاندان میں رشتہ کرنا ایک سزا سے کم نہیں سمجھتے ہیں- اس وجہ سے اکثر مائیں یہ دھمکی دیتی نظر آتی ہیں
کہ ان کی پسند کے رشتے کو قبول کر لیا جائے دوسری صورت میں پھپھو کا رشتہ قبول کر لیا جائے گا- 4: چھوٹے بہن بھائی کا رشتہ وہاں کر دوں گی اپنے بچوں کو بلیک میل کرنے کے لیے مائیں اس نسخے کا استعمال بھی بہترین انداز میں کرتی ہیں اور یہ کامیاب بھی ثابت ہوتا ہے کیوںکہ کوئی بھی اپنے چھوٹے بہن بھائيوں کو مشکل میں ڈال کر خود آرام سے نہیں رہ سکتا- اس وجہ سے خود ہی قربانی دینے کے لیے تیار ہو جاتا ہے اور رشتے کے لیۓ ہاں کر دیتا ہے-
 

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان