12:04 pm
جمائما نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

لندن (ویب ڈیسک )برطانوی فلم پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ اُن کے ہاں جلد ننھی پری کی آمد متوقع ہے۔ایسی تمام خبروں کو انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں رد کردیا ہے۔جمائما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایسی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے ہاں کسی بیٹی کی پیدائش متوقع نہیں ہے۔‘اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ ’میں مسلسل 
آپ کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے ’حوالے‘ سے یاد کرنے کو بُھلانے کی کوشش کرتا ہوں جس کے جواب میں جمائما نے قہقہ لگایا۔خیال رہے کہ جمائما کو پاکستان سے گئے برسوں بیت گئے ہیں لیکن پاکستانی انہیں یاد رکھے ہوئے ہیں۔جمائما خود بھی پاکستانیوں کے حوالے سے ٹوئٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک فلم کا بھی اعلان کیا ہے جو پاکستانی لڑکی کے موضوع پر مبنی ہوگی۔جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم پاکستانی کی تلاش تھی جو کپڑے سلائی کرنا جانتا ہو۔جمائما نے ’آسامی خالی ہے‘ کا ایک نوٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔یادرہے کہ حال ہی میں جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔ایک رپورٹ کے مطابق فلم بے بی ڈرائیور کی اداکارہ للی جیمز، اسٹار ٹریک: ڈسکوری کے اداکار شہزاد لطیف اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی اداکارہ ایما تھامسن ایک نئی رومینٹک کامیڈی فلم میں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا