05:27 pm
حجاب کامذاق یاکچھ اور۔۔۔سب سے بڑے اسلامی ملک  میں  پالتوبلیوں کوروایتی لباس کے ساتھ حجاب پہنا دیا گیا

حجاب کامذاق یاکچھ اور۔۔۔سب سے بڑے اسلامی ملک میں پالتوبلیوں کوروایتی لباس کے ساتھ حجاب پہنا دیا گیا

05:27 pm

جکارتہ (ویب ڈیسک )بلیوں سے محبت کرنے والوں کیلئے ان دنوں انٹرنیٹ پردلچسپ تصاویروائرل ہیں۔ انڈونیشیا میں پالتوبلیوں کوروایتی لباس کے ساتھ حجاب پہنا دیا گیا۔پالتو بلیوں کی ایسی تصاویراپ لوڈ کرنے کا سلسلہ ایک ٹوئٹرصارف کی جانب سے چند تصاویرشیئرکرنے کے بعد شروع ہوا جس میں سبھی بلیاں بڑے ادب آداب کے ساتھ مکمل لباس میں سرڈھانپے نظرآرہی ہیں۔یہ بھی جان لیجئےکہ بلیوں کے یہ آّوٹ فٹس بھی قدروقیمت رکھتے ہیں، انڈونیشیا کی ای کامرس شاپ پربلیوں کے
اسلامی لباس کی قیمت 6 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور اس حوالے سے صارفین کی جانب سے بیحد پسندیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔شوقین افراد اپنی بلیوں کی میچنگ لباس میں حجاب پہنا کر تصاویرشیئر کررہے ہیں جن پرانہیں خوب لائکس بھی مل رہے ہیں۔آن لائن حجاب فروخت کرنے والے فریڈی لوجینا کا کہنا ہے کہ مجھے علم نہیں تھا کہ پالتو جانوروں کے کپڑے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔فریڈی اس سے قبل بلوں کے لیے اسلامی لباس تیار کرتے تھے لیکن گزشتہ سال رمضان المبارک
کے آغازمیں ان سے بلیوں کے لیے بھی ایسا کرنے کی فرمائش کی گئی۔شوپی پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے والےفریڈی نے اپنے انسٹا گرام پرباحجاب اورانڈونیشین معاشرے میں مردوں کے لیے روایتی لباس (باجو کوکو) میں ملبوس بلیوں کی تصاویرشیئرکی ہیں۔اگرچہ بہت سے افراد کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ زیادہ عرصے تک کپڑے پہننا بلیوں کی جلد کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، لیکن انڈونیشن شہری فی الحال اس دلچسپ سلسلے کو روکنے کیلئے تیارنہیں۔ان تصاویر پرکیے جانے والے تبصرے بھی دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کررہے ہیں، ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا ” بلی نے حجاب پہن رکھا ہے لیکن کپڑے پہننا بھول
گئی”۔ایک اور صارف نے بلیوں کیلئے لکھا ” معذرت چاہتا ہوں بہنوں ، لیکن تمہارے سر کے بال نظر آرہے ہیں”۔بلیوں کی ان تصاویر پر اب تک ہزاروں لائکس آچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا

یوسف رضا گیلانی کی فتح چوربازاری،ڈکیتی اورراہزنی سے جڑی ہے ،فردوس عاشق اعوان

یوسف رضا گیلانی کی فتح چوربازاری،ڈکیتی اورراہزنی سے جڑی ہے ،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس صدر کوارسال کردی

وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس صدر کوارسال کردی

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وزیراعظم کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وفاقی وزراءکے الزامات: الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزراءکے الزامات: الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

احتساب عدالت : شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

احتساب عدالت : شہباز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

سینیٹ الیکشن میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے 2 اراکین کو نوٹسز جاری

سینیٹ الیکشن میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ، پی ٹی آئی کے 2 اراکین کو نوٹسز جاری