02:41 pm
والدین کے پیار کی فیس

والدین کے پیار کی فیس

02:41 pm

زین دس سال کا تھا اور بہت شرارتی تھا.. ایک دن اس کے ابو بیمار ہو گئے..ہسپتال لے کر جانا پڑا.. جب وہ ٹھیک ہو کر جانے لگے تو ڈاکٹر نے ایک بل دیا.. زین نے امی سے بل پکڑ کر دیکھا اس پہ لکھا تھا... دوائیاں 1700.00 روپے انجیکشن 300.00 روپے ڈاکٹر کی فیس 1000 روپے زین کو یہ طریقہ پسند آیا..اس نے گھر جا کر کاپی سے ورق نکالا اور لکھا... دو بار سبزی لانے کی فیس 40 روپے ابو کی ڈانٹ سننے کی فیس 60 روپے ابو کے جوتے پالش کرنے کی فیس 30 روپے ابو کے لئے
ہاسپٹل چائے دے کر آنے جانے کی فیس 100 روپے. نوٹ:یہ بل شام تک ادا کریں.اور کاغذ کو امی کے کمرے میں رکھ کر سکول چلا گیا... واپس آیا تو اسے اپنے کمرے میں پیسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی..لیکن ساتھ ایک کاغذ بھی تھا.. اس نے وہ کھولا تو اس پہ لکھا تھا... دس سال تک کھلا نے پلانے کی فیس= ؟ تمہارے بیمار ہونے پر تیمار داری کی فیس = ؟ تمہیں دئے گئے امی اور ابو کے پیار کی فیس = ؟ نوٹ: یہ بل جب ممکن ہو ادا کر دینا... وہ جلدی سے امی کے پاس گیا
اور معافی مانگی.. یہ تو محض ایک کہانی تھی لیکن آج کچھ بد قسمت ایسے بھی ہیں جن کو معافی مانگنے کا موقع بھی نہیں ملتا... ان کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ جس باپ کو اپنی اولاد اور بیوی کی وجہ سے ڈانٹ رہے ہیں ان کا احسان کبھی بھی نہ چکا سکیں گے.. الله پاک ہم سب کو ماں باپ کی نافرمانی سے بچائے اور ان کا سایہ ہم پر سلامت رکھے. آمین!!
 
تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 