02:13 pm
تاریخ کا سب سے بڑا فون فراڈ ،خاتون اربوں روپوں سے محروم، خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

تاریخ کا سب سے بڑا فون فراڈ ،خاتون اربوں روپوں سے محروم، خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

02:13 pm

ہانگ کانگ(نیوز ڈیسک)فراڈ کرنے والوں کے ایک گروہ نے ہانک کانگ میں 90 سالہ خاتون کو اربوں روپوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کے روپ میں خود کو پیش کر کے دھوکے باز گروہ نے ہانگ کانگ کی تاریخ کا سب سے بڑا فون فراڈ کیا، انھوں نے فراڈ کرتے ہوئے ایک نوے سالہ خاتون سے 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز (4 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ) لوٹ لیے۔
ہانک کانگ پولیس کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والوں نے گزشتہ سال موسم گرما میں مہنگے ترین علاقے دی پیک میں ایک کوٹھی میں رہنے والی معمر خاتون کو ہدف بنایا، ملزمان نے خاتون سے کہا کہ ان کا تعلق چینی پبلک اسکروٹنی سے ہے، اور وہ اس ادارے کے افسران ہیں۔جعلی افسران نے خاتون کو بتایا کہ ان کے شناختی دستاویزات کو چین میں ایک سنگین کیس کے لیے استعمال کیا گیا ہے، اس لیے وہ ان کی تمام دولت کی اسکروٹنی کرنا چاہتے ہیں، اس طرح دولت محفوظ بھی ہو جائے گی، لیکن اس کے لیے انھیں اپنی دولت بینک اکاؤنٹ سے تحقیقاتی ٹیم کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند دن بعد ایک شخص خاتون کے گھر آیا، اور انھیں ایک موبائل فون اور سم کارڈ دیا، تاکہ جعلی سیکیورٹی ایجنٹس خاتون سے رابطے میں رہ سکیں، اس کے بعد 5 ماہ کے دوران 11 بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے معمر خاتون نے 25 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز (4 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ان دھوکے بازوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے۔ہانگ کانگ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فون کے ذریعے کیا جانے والا سب سے بڑا فراڈ ہے، جس کا علم انھیں اُس وقت ہوا جب معمر خاتون کی ملازمہ کو حالات میں کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی اور اس نے مالکہ کی بیٹی سے رابطہ کیا جس نے پولیس حکام کو خبردار کر دیا۔اس کیس میں جب تحقیقات کی گئیں تو ایک 19 سالہ نوجوان کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، لیکن اسے بھی ضمانت پر رہائی مل گئی۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے