02:48 pm
جسے اللہ رکھے، کچرے میں پڑے نوزائیدہ بچے کی جان کیسے بچی؟جانیں 

ریاض (نیو زڈیسک) بلدیہ کے صفائی عملے نے کچرے کے ڈرم سے ملنے والے نومولود بچے کی جان بچالی، کسی سفاک شخص نے اس معصوم کو پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کر پھینک دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شقرا کمشنری میں شعبہ صفائی کے ایک کارکن نے کچرے کے ڈرم میں پڑے ہوئے نومولود
کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارکن نے کچرے کے ڈرم کو کمپریسر میں خالی کرنے کے لیے جیسے ہی گاڑی سے جوڑا تو اسے ڈرم سے آنے والی بچے کے رونے کی آواز نے چونکا دیا جس پر کارکن نے ڈرم کو کمپریسر سے جدا کر دیا۔بلدیہ حکام کے مطابق صبح سویرے بلدیہ کے کارکن کچرا اٹھانے کے لیے مخصوص کمپریسر ٹرک کے ساتھ شقرا کمشنری کے ایک علاقے میں پہنچے۔ جیسے ہی کچرے سے بھرے ڈرم کو کمپریسر سے منسلک کیا ڈرم میں پڑے ہوئے سیاہ تھیلے سے بچے کے رونے کی آواز نے کارکن کو اپنی جانب متوجہ کردیا۔کارکن نے ڈرم کو فوری طور پر کمپریسر سے جدا کیا اور کچرے سے اس سیاہ شاپر کو نکالا تو اس میں نومولود لپٹا ہوا تھا۔ نومولود کو اس حالت میں پاتے ہی صفائی کے کارکن نے اپنے علاقے کے سپروائزر کو مطلع کیا جو جلد ہی وہاں پہنچ گیا۔اس موقع پر بلدیہ کے دیگر علاقائی ذمہ دار بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے کچرے سے ملنے والے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر اسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے نومولود کو بچوں کے مخصوص اسپتال میں بھجوا دیا جہاں اس کی نگہداشت کی جائے گی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی