10:27 pm
کھیتوں سے محبت شروع لیکن پھرپرتعیش شادی کی خواہشمند دلہن کی شادی منسوخ ، منگیتر کیساتھ تعلق بھی ختم لیکن وجہ ایسی کہ آنکھوں پر یقین نہ آئے

کھیتوں سے محبت شروع لیکن پھرپرتعیش شادی کی خواہشمند دلہن کی شادی منسوخ ، منگیتر کیساتھ تعلق بھی ختم لیکن وجہ ایسی کہ آنکھوں پر یقین نہ آئے

10:27 pm

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک دلہن نے پرتعیش شادی کرنے کی خواہش میں شادی کا خرچ مہمانوں پر ہی ڈال دیا مگر جب مہمانوں نے رقم دینے سے انکار کیا تو غصے میں دلہن نے نہ صرف شادی منسوخ کر دی بلکہ اپنے منگیتر کے ساتھ تعلق بھی ختم کر ڈالا۔ دی مرر کے مطابق سوزان نامی اس دلہن نے اپنی کہانی فیس بک پر سنائی ہے جو کسی نے وہاں سے اٹھا کر ”ممزنیٹ“ پر پوسٹ کر دی۔ دلہن بتاتی ہے کہ وہ اپنے ہونے والے شوہر، جو اب سابق پارٹنر بن چکا ہے،
سے اپنے فارم پر ملی تھی اس وقت لڑکی کی عمر 14سال تھی۔ کھیتوں میں اکٹھے کھیلتے کودتے ان کی محبت بھی پروان چڑھتی رہی اور 18سال کی عمر میں اس نے لڑکی کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی اور 20سال کی عمر میں ان کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا اور اب وہ شادی کرنے جا رہے تھے۔لڑکی لکھتی ہے کہ انہوں نے شادی کی تقریب کے لیے 15ہزار ڈالر جمع کر رکھے تھے لیکن وہ جس طرح کی لگژری شادی کرنا چاہتے تھے اس کے لیے کم از کم 60ہزار ڈالر کی ضرورت تھی، چنانچہ ہم نے مہمانوں کے لیے شرط رکھ دی کہ جو مہمان 1500ڈالر دے گا وہی ان کی شادی کی تقریب میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے اس شرط کے ساتھ شادی کا دعوت نامہ فیس بک پر پوسٹ کر دیا اور کہا کہ کوئی بھی، حتیٰ کہ اجنبی لوگ بھی ان کی اس شادی کی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر دلہن کی ایک سہیلی نے اسے 5ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔ دوسری طرف دولہا کی فیملی نے بھی 3ہزار روپے دینے کا کہہ دیا۔ کل 8لوگوں نے ان کے اس دعوت نامے پر ردعمل دیا اور رقم دینے کا وعدہ کیا لیکن جوں جوں دن گزرتے گئے، یہ 8لوگ بھی اپنے وعدے سے مکر گئے۔ اس کے بعد آخری کوشش کے طور پر انہوں نے ’گو فنڈ می‘ نامی ویب سائٹ پر شادی کے لیے چندہ جمع کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں بھی صرف 250ڈالر ہی جمع ہو سکے۔ اس پر لڑکی غصے میں آ گئی اور اس نے اپنی شادی منسوخ کرتے ہوئے اپنے منگیتر کے ساتھ تعلق بھی ختم کر دیا اور سامان باندھ کر جنوبی امریکہ کے سیاحتی دورے پر نکل گئی۔ اس نے پوسٹ کے آخر میں کہا کہ ”میں ایسی بے حس کمیونٹی سے دور جانا چاہتی ہوں۔ میں دو ماہ تک جنوبی امریکہ میں گھوموں گی تاکہ اس سارے قضیے سے آنے والی زہریلی توانائی سے نجات پا سکوں۔ میں اپنے دوستوں اور فیملی کے لوگوں سے کہتی ہوں کہ بھول جاؤں کہ میرا تم سے کوئی رشتہ ہے، میں تم سے تعلق ختم کرتی ہوں اور آج سے اپنی تنہاءزندگی کا آغاز کرتی ہوں۔“ 

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان