10:28 pm
اب کپڑے بھی قسطوں پر ملیں گے ۔۔۔ جانیں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہر قسم اور ہر برانڈ کے کپڑے آپ کو قسطوں میں مل سکتے ہیں؟

اب کپڑے بھی قسطوں پر ملیں گے ۔۔۔ جانیں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہر قسم اور ہر برانڈ کے کپڑے آپ کو قسطوں میں مل سکتے ہیں؟

10:28 pm

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، جہاں پیٹرول مہنگا،بجلی مہنگی، کھانے پینے، پہننے اور برقی آلات کی ہر چیز مہنگی سے مہنگی ہوگئی ہے عام انسان کی پہنچ سے سب کچھ ہی دور ہوگیا ہے۔وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو عام عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔آج کل جبکہ ہلکے سے ہلکا کپڑا 1000 روپے سے کم میں کسی بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، جس سے لوگوں کے لئے عید پر یا کسی شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر
اپنی پسند کے کپڑے پہننا آسان نہیں رہا وہیں آج ہم آپ کو ایک ایسی اسکیم کے بارے میں بتا رہے ہیں جس کو جان کر آپ بھی استعمال تو ضرور کریں گے۔آخر یہ سستی آفر کیا ہے؟کراچی کے علاقے کلفٹن میں عید کی آمد سے قبل ایک ایسا منفرد اسٹو کھولا گیا ہے، جہاں مہنگے سے مہنگے برانڈ کے کپڑے ہوں یا سستے اور معیاری کپڑے ہوں، سب پر مناسب ریٹ لگائے گئے ہیں اور سب سے زیادہ قابلِ تعریف بات یہ ہے کہ آپ ان کپڑوں کو خریدنے کے بعد 1 سال تک کی مدت میں قسطیں ادا کرسکتے ہیں۔یعنی اگر آپ نے اپنے گھر والوں کے لئے اپنے لئے پسند کے کپڑے خرید لئے ہیں اور اس کا بل آپ فوری ادا نہیں کرسکتے تو گھبرانے کی بات نہیں ہے، بلکہ آپ کو 1 سال تک کا وقت ملے گا بآسانی آپ اپنی سولہت کے مطابق قسط ادا کر سکتے ہیں۔صرف کپڑے ہی نہیں بلکہ اس دکان کی آن لائن سروسز بھی موجود ہیں جہاں پر آپ کو الیکٹرانک کا سامان بھی قسطوں پر بآسانی مل سکتا ہے۔اب وہ حضرات جو بچوں کے عید کے کپڑوں کے لئے فکر مند ہیں ان کے لئے یہ سب سے بڑی اور سستی آفر ہے۔یہ آؤٹ لیٹ کراچی میں ریٹیل برانڈ سرمہ والا کی جانب سے کھولی گئی ہے، جو اس سے پہلے کئی برس سے الیکٹرانکس، فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان ماہانہ اقساط پر فروخت کر رہے ہیں۔اس آؤٹ لُک کی نمائندہ اقصیٰ بلال کے مطابق: '' کپڑوں کی اقساط پر فراہمی آج بروز جمعرات سے شروع ہو جائے گی، اور وہ افراد جن کا مکمل بل 12 ہزار تک کا ہوگا وہ 1 سال تک آسانی سے اقساط پر پیسوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔آؤٹ لُک کی مالکن کہتی ہیں کہ: '' بچوں کے کپڑوں کی خریداری کرنا خاصا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ وہ کپڑے مناسب ہوتے ہیں ان کی رقم اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ انسان سوچ نہیں سکتا ہے، ایسے میں قسطوں پر کپڑے ملنا کسی بڑی حیرانی اور نعمت سے کم نہیں ہے۔ 

تازہ ترین خبریں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر