10:15 pm
یہ لوگ اپنے پاؤں پر گولیاں کیوں چلا رہے ہیں؟اس عجیب وغریب رسم کامقصد کیاہے؟جانیں

یہ لوگ اپنے پاؤں پر گولیاں کیوں چلا رہے ہیں؟اس عجیب وغریب رسم کامقصد کیاہے؟جانیں

10:15 pm

یہ لوگ اپنے پاؤں پر گولیاں کیوں چلا رہے ہیں؟ جانیے طائف کی ایک عجیب و غریب رسم کے بارے میں جس کا مقصد بھی جاندار ہےاپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی کہاوت تو آپ نے ضرور سنی ہوگی لیکن پاؤں پر گولی چلانا اور وہ بھی ایک رسم کے طور پر کافی حیران کن سنائی دیتا ہے۔ لیکن چلیے آپ کی اس حیرانی کو ہم دور کیے دیتے ہیں۔ پاؤں پر گولی چلانا سعودیہ کے مشہور قبیلے طائف کی ایک قدیم رسم ہے جسے "تعشیر" کہا جاتا ہے۔ تعشیر کی رسم کتنی پرانی ہے
سعودی عرب مسلمانوں کے لئے دنیا کا اہم ترین حصہ تو ہے ہی لیکن سعودیہ کی ایک پہچان وہاں کا انوکھا ورثہ اور قدیم ترین ثقافت بھی ہے۔ تعشیر بھی سعودیوں کی صدیوں پرانی روایت ہے جو سینکڑوں سال قبل جنگی رقص کے طور پر کیا جاتا تھا۔اس رسم میں شامل ہونے کے لئے ماہر مرد اور لڑکے پرانی طرز کی بندوقیں اور بارود سے بھری گولیاں لے کر کھلی فضا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس رقص میں بندوقیں اٹھا کر فضا میں اچھلتے ہوئے اپنے پیروں کی جانب گولی چلانی ہوتی ہے جس سے ان کے پیروں کے نیچے شعلہ بلند ہوتا ہے اور یہ بہادری اور جنگ میں جیت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اس رقص کو پیش کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھا جاتا ہے کہ گولی چلانے سے پہلے پیروں کو اوپر کرلیا جائے یہی مہارت اس رقص کا کمال ہے۔ ہم نسل در نسل اس ورثے کو محفوظ کرتے آرہے ہیں طائف میں ایک کافی شاپ کے مالک سلمان التویرگی کہتے ہیں کہ"تعشیر طائف کے عوام کا مقبول ترین ورثہ ہے اور اسے ہر اہم موقع پر پیش کیا جاتا ہے۔ صدیوں قبل اس رقص کا مقصد دشمن کو ڈرانا اور اپنی بہادری کا اظہار کرنا تھا البتہ اب اسے ہر خوشی کے موقع پر پیش کیا جاتا ہے" سلمان مزید بتاتے ہیں کہ نئے لوگوں کو یہ رقص سکھاتے ہوئے بندوق میں اس وقت رک گولیاں بھر کر نہیں دی جاتیں جب تک وہ مکمل ماہر نہ ہوجائیں۔ سلمان کے مطابق وہ اپنے بچوں کو یہ رقص سکھاتے ہیں تاکہ ان کے بچے بھی مستقبل میں اپنے بچوں کو سکھائیں تاکہ ان کی وراثت زندہ رہے۔ آس پاس کے لوگ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں اس رقص سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان