08:50 pm
10 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگئے! پہلے بھی 2 جڑواں بچے تھے لیکن میں ۔۔ 10 بچوں کو ایک ساتھ پیدا کرنے والی خاتون کی دلچسپ کہانی

کچھ وقت قبل جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پر لوگ حیران ہوتے تھے وہیں اب لوگ ایک ساتھ 7، 8، 9 اور 10 بچوں کی بیک وقت پیدائش پر حیران ہوتے ہیں کیونکہ کچھ ماہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ مراکش کی خاتون نے 9 بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا اس کے بعد اب حال ہی میں جنوبی افریقہ سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایک 37 سالہ خاتون گوسیام تامارا سیٹھول نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دے دیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ ڈاٹ ای این اور گلف نیوز کے مطابق ایک خاتون کے ہاں میٹرنیٹی
ہوم میں ایک ساتھ 10 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں۔ والد کی خوشی تو دیدنی ہے۔ پیٹریوؤرٹیکا نیوز جوکہ ساؤتھ افریقہ کا مقامی نیوز چینل ہے اس سے بات کرتے ہوئے خاتون گوسیام تامارا سیٹھول نے کہا کہ: '' میرے پہلے بھی 2 جڑواں بچے تھے، مگر اب 10 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگئے اور اب میں دنیا کی سب سے پہلی 10 بچے پیدا کرنے والی خاتون بن گئی ہوں، مجھے اس پر خوشی تو حد سے زیادہ ہے، لیکن ساتھ ہی میں فخر سے یہ بھی کہہ سکتی ہوں کہ میرے بچے خدا کی طرف سے دیئے ہوئے تحفے ہیں کوئی ٹیسٹ ٹیوب بے بی نہیں ہیں۔ میں ابھی تک حیران ہوں کہ یہ سب میرے ہی بچے ہیں۔ 6 سال قبل جب ایک بچے کی امید کی تو 2 ملے اور ابھی بھی 1 بچے کی امید کی تھی، مگر مجھے 10 ملے۔ '' جب والد سے پوچھا گیا کہ آپ کیسے اتنے سارے بچوں کو پالیں گے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ: '' 6 سال قبل بھی میرے دو جڑواں بچے ہوئے تھے، ان کی خوشی مجھے اب تک ہے اور شاید ہمیشہ ہی رہے گی اور اب یہ 10 بچے میری جان ہیں، خرچہ پورا ہوجائے گا اور میری کوشش ہوگی کہ ہم ان کو ایک کامیاب اور با اختیار شخص بنائیں۔

تازہ ترین خبریں

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے