06:24 pm
اس مہنگائی کے دور میں بھی کچھ فائدہ مند اشیا جو صرف 10 روپے میں مل سکتی ہیں

اس مہنگائی کے دور میں بھی کچھ فائدہ مند اشیا جو صرف 10 روپے میں مل سکتی ہیں

06:24 pm

بجث کے سامنے آتے ہی ملک بھر میں پہلے سے جاری مہنگائی کے حوالے سے بحث میں شدت آگئی ہے ۔ حکومتی حلقے یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ ملک میں مہںگائی میں خاطر خواہ کمی دیکھنے ميں آئی ہے جب کہ دوسری جانب اپوزیشن کا یہ الزام ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے - اس وقت ملک میں جو سب سے چھوٹی مالیت کا نوٹ گردش کر رہا ہے وہ دس روپے کا نوٹ ہے جب کہ اس حوالے سے عام عوام کا یہ تاثر ہے کہ دس روپے کے
نوٹ کی قدروقیمت اتنی کم ہو چکی ہے کہ اس کو لینا فقیر تک پسند نہیں کرتے ہیں- مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جس دس روپے کو ہم لوگ بے قیمت سمجھتے ہیں اس کی مالیت اتنی کم بھی نہیں ہے بلکہ بہت ساری چیزیں اب بھی اس سے خریدی جا سکتی ہیں - 1: کپڑے دھونے کا ڈٹرجنٹ آج بھی ہمارے ملک میں مختلف کمپنیوں کے بنائے گئے دھلائی کے ڈٹرجنٹ دس روپے کے پیکٹ کی صورت میں دستیاب ہیں جو کہ ایک وقت میں کم از کم تین جوڑے آرام سے دھو سکتے ہیں۔ دس روپے کے پیکٹ کی صورت میں تمام نامور کمپنیوں کے ڈٹرجنٹ آسانی سے دستیاب ہیں اور اکثر گھروں میں خواتین ان کا استعمال بھی کرتی ہیں- 2: قلم تعلیم اگرچہ دن بدن پرائیویٹ اداروں میں مہنگی ہوتی جا رہی ہے مگر اگر کوئی تعلیم سے تعلق جوڑنا چاہے تو ان کو لکھنے کا بال پوائنٹ یا پینسل آسانی سے دس روپے میں میسر آسکتا ہے جس سے وہ اپنے لکھنے لکھانے کے شوق کو پورا کر سکتا ہے- 3: چاکلیٹ محبت کے اظہار کا سب سے بہترین تحفہ چاکلیٹ ہوتا ہے اور خوش قسمتی سے اب بھی یہ غریبوں کی قوت خرید میں ہے اور دس روپے میں چاکلیٹ خرید کر محبوب کو تحفے کے طور پر دی جا سکتی ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ محبوب اتنی کم قیمت تحفے کو قبول کرے یا نہ کرے- 4: ماچس کی ڈبیا آگ لگانے کے لیے چند جملے کی کافی ہوتے ہیں اس کا عملی مظاہرہ ہم لوگ اکثر اپنی اسمبلیوں اور ٹاک شوز میں دیکھتے ہیں جہاں ہمارے سیاست دان اپنے جملوں سے اکثر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں- مگر اس کے ساتھ ساتھ حقیقت میں آگ لگانے والی ماچس بھی دس روپے میں دستیاب ہے جس کو نہ صرف آسانی سے خریدا جا سکتا ہے بلکہ اس سےآگ بھی لگائی جا سکتی ہے- 5: چپس کا پیکٹ بہت ساری ہوا کے ساتھ بچوں کو خوش کرنے کے لیے چند دانے چپس کے اگر آپ دلوانا چاہیں تب بھی یہ دس روپے کا نوٹ آپ کو مایوس نہیں کرے گا اور آپ صرف دس روپے میں بچوں کو یہ چپس دلوا سکتے ہیں- یہ علیحدہ بات ہے کہ اس کی مقدار اتنی کم ہو گی جو کہ ایک بچے کی داڑھ بھی نہیں بھگو سکے گی- یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ حکومت وقت کی یہ ایک اہم ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں اگر سب سے کم قیمت نوٹ کا اجرا کرتے ہیں تو اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ اشیا کی قیمت اتنی ہونی چاہیۓ کہ یہ نوٹ اپنی وقعت نہ کھو بیٹھے -

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب