03:47 pm
کسی بھی عرب ملک جانے سے پہلے صرف 9الفاظ سیکھ لیں اور ہر قسم کی مشکل سے بچیں

کسی بھی عرب ملک جانے سے پہلے صرف 9الفاظ سیکھ لیں اور ہر قسم کی مشکل سے بچیں

03:47 pm


ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات دنیا کا متنوع ترین ملک ہے جہاں پوری دنیا سے لوگ کام کرنے، پڑھنے اور چھٹیاں منانے کے لیے آتے ہیں۔یہاں غیرملکی زبانوں میں انگریزی ، اردو، ہندی اور ملیالم زبانیں سب سے زیادہ بولی جاتی ہیں تاہم عربی کے کچھ الفاظ
ایسے ہیں جو امارات جانے والے ہر شخص کو معلوم ہونے چاہئیں۔یہ الفاظ عمومی عربی زبان سے بالکل مختلف ہیں جو اماراتی باشندے بولتے ہیں اور یہ انتہائی اہم لفظ ہیں۔ اگرچہ یہ لفظ کافی زیادہ ہیں لیکن انتہائی ضروری 9الفاظ ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں۔پہلا لفظ ”خشوکا“ (Khashouka)ہے۔ یہ لفظ آپ کو امارات کے ہوٹلوں میں اکثر سننے کو ملے گا اور اس کا مطلب ”چمچ“ ہے۔ دوسرا لفظ ”قشخاہ“ (Kashkhah)ہے جس کے معنی ”اچھی چیز“ یا ”اچھی بات“کے ہیں۔ جب آپ کسی اماراتی شخص کے لیے کچھ اچھا کرتے ہیں تو وہ جواب میں یہ لفظ بولتا ہے۔تیسرا لفظ ”جیکراہ“ (Jekrah)ہے جس کے معنی ”برا“ یا ”بدصورت“ کے ہیں۔ جب اماراتیوں کو کوئی چیز پسند نہیں آتی تب وہ یہ لفظ بولتے ہیں۔چوتھا لفظ ”مسیّد“ (Masyied)ہے۔یہ لفظ دراصل ”مسجد“ ہے جسے اماراتی مختلف طریقے سے بولتے ہیں۔پانچواں لفظ ”السپیتن“ (Al Spietan)ہے۔ اس کے معنی ہسپتال یا کلینک کے ہیں۔چھٹا لفظ بھی اس حوالے سے ”داختر“ (Dakhtar)ہے جس کے معنی ڈاکٹر کے ہیں۔ساتواں لفظ ”سیدا“ ہے اور اردو، ہندی والوں کے لیے یہ بات حیران کن ہو گی کہ اس کا مطلب ”سیدھا“ ہے۔ جب آپ کسی اماراتی سے راستہ پوچھتے ہیں تو وہ آپ کو سیدھا جانے کا کہنے کے لیے یہ لفظ بولتا ہے۔ اسی سے متعلق ایک لفظ” سالک“(Salik)ہے جس کا مطلب ”ٹول گیٹ“ ہے۔آٹھواں لفظ ”تمیال“(Tamaiyal) ہے۔ یہ لفظ اماراتی کسی بھیڑ والی جگہ پر راستہ لینے کے لیےاستعمال کرتے ہیں، انگریزی میں جہاں”ایکسکیوزمی“کا استعمال ہوتا ہے وہیں اماراتی ”تمیال“ بولتے ہیں۔ نواں لفظ”کشتاہ“ (Kashtah) ہے جس کے معنی ’ٹور‘ یا ’ٹرپ‘ کے ہیں۔ امارات میں آپ کو شہر کا ٹور لگانا ہو تو آپ یہ لفظ بولیں گے۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب