02:49 pm
یہاں ناشتہ ہی قربانی کے گوشت سے ہوتا ہے۔۔۔ مسلم اور غیر مسلم ممالک کی عیدالاضحیٰ میں چند دلچسپ فرق

یہاں ناشتہ ہی قربانی کے گوشت سے ہوتا ہے۔۔۔ مسلم اور غیر مسلم ممالک کی عیدالاضحیٰ میں چند دلچسپ فرق

02:49 pm

آج دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسلمان عیدالاضحیٰ کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں- اسلام میں عیدالفطر یا عیدالاضحی عیش و عشرت یا دولت کی نمود و نمائش کا نام نہیں بلکہ اپنی ضروریات اور خواہشات کو قربان کر کے غربا اور مساکین میں خوشیاں بانٹنے کا نام ہے۔ اگر بات کریں صرف عیدالاضحیٰ یا بقرعید کی تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ تہوار مختلف انداز میں اپنے علاقائی رسم و رواج کے مطابق منایا جاتا ہے۔اور ہر ملک کے باسی اپنے اپنے انداز میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جانب سے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرتے
ہیں۔آپ بھی دیکھیے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں یہ تہوار کیسے منایا جاتا ہے اور مسلمان ممالک اور غیر مسلم ممالک کی عیدوں میں کیا فرق ہوتا ہے پاکستان پاکستان میں لوگ نمازِ عید ادا کرتے ہی فوراً اپنے قربانی کے جانور کا ذبحہ کرنا شروع کردیتے ہیں اور عام طور پر یہاں دوپہر تک قربانی کا گوشت تقسیم بھی کر دیا جاتا ہے۔ اکثر گھروں میں عید قرباں کے دن ناشتے میں سویوں کھائی جاتی ہیں جبکہ زیادہ ترگھروں میں مرد ناشتے سے بھی گریز کرتے ہیں اور قربانی کر کے اس کا گوشت کھانا پسند کرتے ہیں۔ پاکستان کے اکثریت گھرانوں میں قربانی کے بعد کلیجی کو بھون کر اس کے سالن کے ساتھ روٹی کھانا ناشتے کے طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے بعض شہروں میں قربان کئے گئے جانوروں کے سری، پائے بیاہی بیٹیوں کو بھجوائے جانے کی روایت بھی پائی جاتی ہے۔عام طور پر لوگ دوپہر کو بریانی یا مٹن پلاؤ ضرور بناتے ہیں، بعض گھروں میں چانپیں بنانے کا رواج ہے، سرائیکیوں اور پٹھانوں میں نمکین گوشت کا رواج ہے، ہر گھر اپنی استطاعت کے مطابق چھوٹا یا بڑا دیگچہ گوشت کا بوائل ہونے رکھ دیتا ہے، یہ ہلکا نمکین دم پخت گوشت کمال کا لذیز ہوتا ہے امریکہ،امریکہ میں مسلمان بغیر ناشتہ کیے ہی عیدالاضحیٰ کی نماز مقامی مسجد میں ادا کرتے ہیں- نماز کی ادائیگی کے بعد یہ لوگ ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کرتے ہیں- اس دعوت میں خاندان کے علاوہ دوستوں کو بھی شریک کیا جاتا ہے- یہ لوگ اس طرح ایک ہی جگہ اکھٹے ہو کر اس تہوار کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں- روس،روس میں تقریباً 8 ملین مسلمان موجود ہیں اور ان میں سے 2 لاکھ مسلمان ماسکو میں رہائش پذیر ہیں اور ماسکو ہی کی جامع مسجد میں سب بڑا اجتماع بھی منعقد کیا جاتا ہے- یہ مسلمان ایک طویل سفر طے کر کے جامع مسجد تک آتے ہیں اور وہاں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرتے ہیں- یہاں جانوروں کو مذبح خانوں میں ذبح کیا جاتا ہے- مراکش،مراکش میں بھی دوسرے ممالک کی طرح عید کے نماز کے فوراً بعد گائے،بکرے،دنبے اور اونٹ قربان کر کے سنت ابراہیمی ادا کی جاتی ہے۔ مراکش میں غرباء میں گوشت تقسیم کیے جانے کے ساتھ ساتھ دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت میں بلوا کر ان کی خاطر مدارت بھی کی جاتی ہے۔مراکش میں عید سے قبل مٹھائیاں اور ٹافیاں خصوصاً بنوائی جاتی ہیں تا کہ عید پر بچوں میں تقسیم کی جا سکیں۔ قربانی کا گوشت پکانے سے قبل روائتی کھانے پکتے ہیں۔ ناشتہ میں گندم اور دودھ کا دلیہ کھایا جاتا ہے اس کے علاوہ سیمن،ہرچا،بیہنگر اورہرچل جیسی لذیز ڈشز پکائی جاتی ہیں۔ انڈیا انڈیا کے بعض صوبوں میں عید الضحیٰ کا تہوار کے موقع پر کشیدگی پائی جاتی ہے کیونکہ مسلمان گائے کی قربانی کرتے ہیں جبکہ ہندو مذہب کے پیروکار اسے ایک مقدس جانور مانتے ہیں- لیکن پھر بھی بھارت کے مسلمان انتہائی جوش وخروش کے ساتھ عیدالاضحیٰ مناتے ہیں اور بعض اوقات تو ہندوں بھی ان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں- ایسی کئی مثالیں دیکھنے میں آئی ہیں جن میں انڈیا کی مشہور ہندو شخصیات نے اس موقع پر خود بھی قربانی کی ہے- مصر مصر کے مسلمان اس دن کو انتہائی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ عید کی نماز کے فوراً بعد پالے یا خریدے گئے جانوروں کو ذبح کرنے کا فریضہ سر انجام دے کر دوستوں اور رشتے داروں سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ مصر میں عید الاضحٰی کا تہوار تین روز تک منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مختلف تنظیمیں اور خیراتی ادارے گوشت اکٹھا کر کے غریبوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چند ادارے غزہ اور صومالیہ کے فاقہ زدہ اور غریب مسلمانوں کو بھی گوشت بھجواتے کا اہتمام کرتے ہیں ۔ خاندان کے لوگ عید کے دن اکٹھے ناشتہ کرتے ہیں اور اس موقع پر تحائف کا تبادلہ بھی ہوتا ہے ۔ گوشت تقسیم کرنے کے بعد اکثر خاندان دریائے نیل کے کنارے پکنک منانے نکل جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش بنگلہ دیش میں عید الضحیٰ کا تہوار تین روز تک جاری رہتا ہے۔بنگالی مسلمان بھائی عید کی نماز پڑھتے ہی جانوروں کو قربان کرنے کا عمل شروع کر دیتے ہیں۔ عید کی چھٹیوں کے دوران رشتہ داروں کی دعوتیں کی جاتی ہیں۔ان دنوں لوگوں کی بڑی تعداد پارکوں اور دریاؤں کی سیر کو نکلتی ہے۔عید کے موقع پر قومی شاہراہوں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے۔ لوگوں کی کثیر تعداد اپنے دیہاتوں کا رخ کرتی ہے اور ڈھاکہ جیسا شہر صحرا کا منظر پیش کرتا ہے

تازہ ترین خبریں

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا ،کراچی میں مکمل لاک ڈائون لگنے کا امکان

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا ،کراچی میں مکمل لاک ڈائون لگنے کا امکان

لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ،اوجی ڈی سی ایل کی تصدیق

لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ،اوجی ڈی سی ایل کی تصدیق

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا