03:15 pm
معدوم دیوقامت ہاتھی ’میمتھ‘ کو دوبارہ زندہ کرنے کامنصوبہ ،کتناخرچہ آئیگا؟

معدوم دیوقامت ہاتھی ’میمتھ‘ کو دوبارہ زندہ کرنے کامنصوبہ ،کتناخرچہ آئیگا؟

03:15 pm


معدوم دیوقامت ہاتھی ’میمتھ‘ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا منصوبہ
ہارورڈ(نیوز ڈیسک) ہم سب نے بالوں والے دیوہیکل ہاتھیوں کا نام سنا ہے جنہیں میمتھ کہا جاتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس کے ڈی این اے کی عام ہاتھیوں سے کلوننگ
کے لیے ڈٰیڑھ کروڑ ڈالر کا سرمایہ بھی جمع کرلیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میمتھ کی کئی لاشیں بہترین حالت میں روسی برفیلے خطوں بالخصوص سائبیریا سے ملی ہیں۔ کئی ایک لاشوں کی ہڈیوں میں گودا اور گوشت کے ٹکڑے بھی سلامت ہیں۔ یہ علاقہ ان جانوروں کے لیے ڈیپ فریزر کا کام کرتا ہے اور یوں وہ ہزاروں سال بعد بھی بہترین حالت میں ہیں۔کوئی دس ہزار سال قبل میمتھ صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔ اگرچہ ان کی کلوننگ پر دس برس سے غور جاری ہے لیکن اب ’کلوسل‘ نامی بایوٹیکنالوجی کمپنی نے ہارورڈ کی شعبہ جینیات کے تعاون سے اپنے انقلابی منصوبے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرلی ہے۔پہلے مرحلے میں جو جانور تخلیق کیا جائے گا وہ نصف ہاتھی اور نصف میمتھ ہوگا۔ چار مراحل میں یہ کام کیا جائے گا۔ پہلے منجمند میمتھ کے ڈی این اے سے نکال کر اس کا موازنہ ایشیائی ہاتھی سے کیا جائے گا۔ دوم ایشیائی ہاتھی کی جلد کے خلیات لے کر اسے جینیاتی انجینئرنگ سے بدل کر میمتھ کے جین شامل کئے جائیں گے۔تیسرے مرحلے میں اسٹیم سیل کی مدد سے ایک بیضہ تیار کیا جائے گا۔ اب ایشیائی ہاتھی کے جلد کی خلیات سے مرکزہ (نیوکلیئس) نکال کر میمتھ کے ڈی این اے والا والا مرکزہ داخل کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں انڈے کی افزائش شروع کرکے اسے ایشیائی مادہ میں داخل کرکے اسے حاملہ کیا جائے گا۔ مدت پوری ہونے کے بعد ہاتھی کا ایسا بچہ جنم لے گا جس میں میمتھ کے خواص بھی ہوں گے۔توقع ہے کہ اگلے چھ برس میں پہلا میمتھ نما ہاتھی اس دنیا میں آنکھ کھولے گا۔ اپنے دوغلے خواص کی بنا پر یہ ہاتھی سردی کی سختی جھیل سکے گا۔ تاہم سائنسدانوں نے روس کے مستقل برفیلے علاقوں سے ملنے والے میمتھ سے ایسے جین شناخت کرلیے گئے ہیں جو ان پر چربی کی دبیز تہہ چڑھاتے ہیں اور لمبے بال دیتے ہیں۔ لیکن اس کا تجربہ فی الحال قدرے دور ہے۔ پہلے مرحلے میں نیم میمتھ نما ہاتھی کی پیدائش متوقع ہے۔تاہم بعض ماہرین نے اس تنقید پر عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میمتھ کا مدتِ حمل عام ہاتھیوں سے زیادہ تھا اور یہ جاننا بھی ہوگا کہ آیا اس میں وہ خواص پیدا ہوسکیں گے یا نہیں۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید