09:03 pm
پہلے جہاز میں باتھ روم صاف کرتا تھا اور اب پائلٹ بن گیا ۔۔ پائلٹ  بن کر سب کو حیران کرنے والا شخص کون ہے؟ جانیں اس کی کہانی

پہلے جہاز میں باتھ روم صاف کرتا تھا اور اب پائلٹ بن گیا ۔۔ پائلٹ بن کر سب کو حیران کرنے والا شخص کون ہے؟ جانیں اس کی کہانی

09:03 pm

محنت کرے انسان تو سب کچھ ہو سکتا ہے، چاہے مُلک کا وزیر اعظم بننا ہو یا پھر بادشاہ، پائلٹ بننا ہو یا ڈاکٹر، ہر کام میں محنت اور لگن انسان کو کامیابی دلواتی ہے۔ ایسا ہی نائجیریا کے محمد ابوبکر نامی شخص کے ساتھ ہوا جس نے اپنی جان توڑ محنت کی اور ایک باتھ روم کلینر سے جہاز کا پائلٹ اور پھر کیپٹن بن گیا۔محمد ابوبکر کو پڑھنے لکھنے کا بہت شوق تھا اور وہ پائلٹ بننا چاہتے تھے، لیکن ان کو ہوائی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ نہ مل سکا، لیکن انہوں نے اپنی ہمت نہ ہاری اور محنت کرتے رہے، ان کو کالج میں داخلہ
تو نہ ملا البتہ ہوائی اڈے پر جہازوں کے باتھ روم کی صفائی کرنے کی نوکری مل گئی جس کو انہوں نے نا چاہتے ہوئے بھی تسلیم کیا۔فارغ اوقات میں محمد کوشش کرتے کہ پائلٹ سے باتیں کریں ان سے سیکھیں، یوں وقت گزرتا رہا محمد کو جہاز اڑانے کی سمجھ آتی رہی، آہستہ آہستہ اس نے اپنے سینیئر سے بات کی اور ٹریننگ لی، جس کے بعد اس نے پائلٹ کا لائسنس وصول کرنے کے لئے درخواست دی جس کو کچھ وقت بعد اجازت مل گئی۔محمد کو کمرشل فلائٹ کے پائلٹ کے طور پر نوکری مل گئی اور پرائیوٹ لائسنس بھی مل گیا، محمد کا سفر یہیں ختم نہیں ہوا، انہوں نے مذید آگے بڑھنے کی تھام لی اور پھر کیپٹن بننے کے لئے کوششیں شروع کردیں، یوں 4 سال بعد محمد ابوبکر نائیجیرین قومی فلائٹ کے کیپٹن بن گئے۔آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ جب انہوں نے باتھ روم کلینر کے طور پر اپنا کیرئیر شروع کیا اس وقت سے پائلٹ اور پھر کیپٹن بننے میں ان کو 23 سال کا عرصہ لگا، لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہ ہاری اور آگے بڑھنے کا عزم لئے باتھ روم صاف کرنے کی نوکری سے بھی دل نہ چرایا۔کیسے واش روم کلینر کو پائلٹ بننے تک رسائی ملی؟دراصل محمد اپنا کام دن رات اور ڈیوٹی کے اوقات سے زیادہ کرتے تھے اور ہر وقت ہوائی اڈے پر نظر آتے تھے، کبھی کسی پائلٹ سے بات کرتے تو کبھی کسی کیپٹن سے، یوں 23 سال کی کڑی محنت کے بعد اب محمد ایک باقاعدہ کیپٹن بن چکے ہیں۔یہ شخص کون؟یہ شخص نائیجیریا کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھتا ہے جس کے والد سبزی فروش تھے، لیکن بیٹے کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے تھے اس لئے دن میں سبزی بیچتے تھے اور رات کو کچرا چنتے تھے، ان کے نقشِ قدم پر چلنے والا محمد ابوبکر بھی بچپن سے ہائر تعلیم حاصل کرنے تک دن بھر پڑھائی اور شام میں ایک ہوٹل پر کام کرتا تھا، اس نے پوری زندگی محنت سے کام لیا اور اب ایک پائلٹ بن کر اپنے عزیز و اقارب اور گھر والوں کو بھی حیران کر دیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا