07:53 pm
آپ کی شخصیت کے راز آپ کی نظر میں پوشیدہ ہیں، اس تصویر میں  سب سے پہلے آپ کو کیا نظر آیا اس سے اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں

آپ کی شخصیت کے راز آپ کی نظر میں پوشیدہ ہیں، اس تصویر میں سب سے پہلے آپ کو کیا نظر آیا اس سے اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں

07:53 pm

کسی بھی شخصیت کو جاننے کے لیے اس کی پسند اور نا پسند کو جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔ انسان ہمیشہ ان چیزوں کو پہلے نوٹ کرتا ہے جن کی طرف رجحان ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اگر آپ کسی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تصویر ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے- اس وجہ سے اس امیج کو دیکھیں اور آپ کی نظر اس تصویر میں سب سے پہلے جس چیز پر ٹہرے اس کی مدد سے ہم آپ کو آپ کی شخصیت کے بارے میں بتائيں گے- اگر آپ نے سب سے پہلے چھوٹی بچی کو دیکھا آپ کے
اندر بچپن کا کوئي خوف پوشیدہ ہے۔ بچوں کا ذہن بچپن کے واقعات سے بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ اگر اس خوف کا وقت پر اظہار نہ کیا جائے تو بلوغت کی عمر میں پہنچنے پر وہ سامنے آسکتا ہے اور انسان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ انسان کی شخصیت کی تعمیر میں سب سے اہم کردار اس کی والدہ یا ماں کا ہوتا ہے- اگر بچپن میں ماں سے دوری ہو تو اس صورت میں بڑے ہونے پر یہ کمی انسان کی شخصیت میں ظاہر ہوتی ہے ایسے افراد بلوغت کے بعد خوف کا شکار بھی ہو سکتے ہیں اور اس کا اثر ان کی فیصلہ سازی کی صلاحیت پر بھی ہو سکتا ہے- اگر آپ نے سب سے پہلے تتلی کو دیکھا عام طور پر تتلی کو ایک مثبت اور آزاد فکر کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کو دیکھنے والوں کی شخصیت کسی اندھیرے سے روشنی میں آنے والی شخصیت ہوتی ہے یعنی یہ ایسے افراد ہوتے ہیں جنہوں نے سخت محنت کے بعد کامیابی حاصل کی ہوتی ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو کہ اپنے جذبات کو دبا کر رکھنا زيادہ پسند کرتے ہیں- اگر آپ نے سب سے پہلے رس بھری کو دیکھا رس بھری اس تصویر میں بالکل درمیان میں ہے اور اس کا سائز بھی عام لحاظ سے تھوڑا بڑا ہے کیوں کہ یہ دل کی علامت کے طور پر ظاہر ہو رہا ہے اور دل کا براہ راست تعلق محبت سے ہوتا ہے- اس کو سب سے پہلے دیکھنے والے افراد اپنی زندگی میں محبت کی تلاش میں ہیں ان کے لاشعور میں محبت کی تلاش اور کمی موجود ہے- اگر آپ نے سب سے پہلے مکڑی کو دیکھا اکثر افراد مکڑی سے عام حالات میں خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہماری فطرت عام طور پر ہمیں کسی بھی خطرے سے وقت سے پہلے آگاہ کر دیتی ہے- اس تصویر میں مکڑی ان خطرات کی علامت کے طور پر ظاہر ہو رہی ہے جو ہمارے اردگرد موجود ہوتی ہے- اس کو سب سے پہلے دیکھنے والے خود کو اپنے ماحول میں محفوظ تصور نہیں کرتے ہیں آپ ہمیشہ اپنے اردگرد کو بہت غور سے دیکھنے کے عادی ہیں اور خود کو خطرات سے بچانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ اپنے ارد گرد کی خوشیوں اور خوبصورتی کو محسوس کرنا بھول جاتے ہیں- اگر آپ نے سب سے پہلے درختوں کو دیکھا درخت ایک اہم نفسیاتی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں اسی وجہ سے اکثر افراد کاغذ قلم ہاتھ میں آنے پر غیر ارادی طور پر درخت کی تصویر بناتے رہتے ہیں درخت درحقیقت ہماری جڑوں کا استعارہ ہوتے ہیں- اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی اندرونی انتشار کا شکار ہیں جس کا حل نہیں نکل پا رہا ہےاور جو آپ کو جذباتی انتشار کا شکار کر رہا ہے۔ اور آپ اپنی شناخت کو تسلیم کروانے کے دور سے گزر رہے ہیں- اگر آپ نے سب سے پہلے ٹیڈی بیئر دیکھے ٹیڈی بئير بچپن کی وہ یاد ہوتی ہے جس کو گلے لگا کر سب ہی نے پیار کیا ہوتا ہے اور یہ بچپن کا سب سے یادگار کھلونا ہوتا ہے- اس کو گلے لگا کر نرمی، محبت اور گرمی کا ایک تاثر سب کے ذہنوں میں ہوتا ہے- مگر اس تصویر میں ان کو دیکھنے والا فرد درحقیقت کسی خوف کا شکار ہے کسی بھی عام سی چیز کا خوف آپ کے لاشعور میں بہت بچپن سے چھپا ہوا ہے جو کہ آج بھی آپ کی شخصیت کو تنگ کرتا ہے- اگر آپ نے کھوپڑی دیکھی ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ فیصلہ سازی میں بہت مشکلات کا شکار ہیں جب بھی کسی مشکل کا سامنا آپ کو کرنا پڑتا ہے اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت آپ خود میں نہیں پاتے ہیں اور خود میں اتنا اعتماد محسوس نہیں کرتے ہیں کہ اس کا مقابلہ کر سکیں-

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

شادی امی کی پسند سے کی تھی لیکن ۔۔ جانیں رانا ثناء اللہ کی بیوی کون  ہیں اور ان کی فیملی سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

شادی امی کی پسند سے کی تھی لیکن ۔۔ جانیں رانا ثناء اللہ کی بیوی کون ہیں اور ان کی فیملی سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

دنیا کے بڑے بڑے مقابلے جیتنے والا دونوں بازوں سے محروم سپورٹس کارمعذور ڈرائیور کی حیران کن کہانی!

دنیا کے بڑے بڑے مقابلے جیتنے والا دونوں بازوں سے محروم سپورٹس کارمعذور ڈرائیور کی حیران کن کہانی!

زمین سے 165 نوری سال مسافت پر موجود خلائی مخلوق زمین کی طرف آرہی ہے؟ ۔خلائی مخلوق سے متعلق حیران کن رپورٹ!

زمین سے 165 نوری سال مسافت پر موجود خلائی مخلوق زمین کی طرف آرہی ہے؟ ۔خلائی مخلوق سے متعلق حیران کن رپورٹ!

حجاب کرنے والی عورتوں کا انعام جنت ہے اور ۔۔ جانیں مسلمان  خواتین نے حجاب اتارنے کے بدلے لاکھوں روپوں کو کیسے ٹھوکر مار دی؟

حجاب کرنے والی عورتوں کا انعام جنت ہے اور ۔۔ جانیں مسلمان خواتین نے حجاب اتارنے کے بدلے لاکھوں روپوں کو کیسے ٹھوکر مار دی؟

تاریخی ورثوں کو لیگو بلاکس کے ذریعے زندہ کرنے کی نئی کوشش ۔۔۔دنیاکا سب سے بڑا حیران کن ماڈل نمائش کیلئے پیش!!

تاریخی ورثوں کو لیگو بلاکس کے ذریعے زندہ کرنے کی نئی کوشش ۔۔۔دنیاکا سب سے بڑا حیران کن ماڈل نمائش کیلئے پیش!!

’جب گھر میں پیسے نہیں تو تالا کیوں لگایا‘: ناکام چور سرکاری افسر کو کیا پیغام چھوڑ کر چلا گیا۔۔۔واردات کی دنیا سے حیران کن خبر!

’جب گھر میں پیسے نہیں تو تالا کیوں لگایا‘: ناکام چور سرکاری افسر کو کیا پیغام چھوڑ کر چلا گیا۔۔۔واردات کی دنیا سے حیران کن خبر!

اس تصویر میں کتنے جانور پوشیدہ ہیں؟ 30 سیکنڈ میں بتائیے!

اس تصویر میں کتنے جانور پوشیدہ ہیں؟ 30 سیکنڈ میں بتائیے!

پانچ ہزار سال قدیم اور انتہائی قیمتی مجسموں سے متعلق حیران کن انکشافات۔۔۔مالیت کی بارے میں جان کر ہکا بکا رہ جائیں گے !

پانچ ہزار سال قدیم اور انتہائی قیمتی مجسموں سے متعلق حیران کن انکشافات۔۔۔مالیت کی بارے میں جان کر ہکا بکا رہ جائیں گے !