08:22 pm
ڈالروں کی بارش۔۔۔لوٹنے والے خود پر قابو نہ پاسکے ، سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل

ڈالروں کی بارش۔۔۔لوٹنے والے خود پر قابو نہ پاسکے ، سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل

08:22 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ خدا جب دینے پر آتا ہے تو چھپر پھاڑ
کر دیتا ہے، کچھ اسی طرح کا منظر امریکہ کے شہر کیلیفورنیا کے مکینوں نے بھی دیکھا۔انہوں نے دیکھا کہ ایک مصروف شاہراہ پر ہزاروں ڈالرز اس طرح بکھرے ہوئے کہ جیسے ابھی ڈالرز کی برسات ہوئی ہو۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ کیلیفورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جانے والے ایک بکتربند ٹرک سے چلتے چلتے بڑی تعداد میں ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔یہ صورتحال دیکھ کر وہاں افراتفری کا منظر پیدا ہوگیا اور لوگوں نے مفت میں نوٹ اٹھانے کے لیے سڑک پر ہی اپنی گاڑیاں روک دیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گاڑیوں سے اُتر کر لوگوں نے جب نوٹوں سے اپنی جیبیں بھرنا شروع کیں تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ڈالر لوٹنے کے خواہش مند ان افراد کو پولیس نے اس غیر متوقع انعام کا شکر ادا کرنے کا موقع ہی نہیں دیا اور اس سے قبل ہی کریک ڈاؤن کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول سارجنٹ کرٹِس مارٹن نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’لوگوں کی جانب سے فری وے پر رقم لُوٹنے کی کئی ایک ویڈیوز کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’یہ ہزاروں ڈالر ایک بینک کی ملکیت ہیں جو کہ مختلف افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تھے اور لوگوں کو یہ رقم تھانے میں لازمی واپس کرانا ہوگی۔یہ واقعہ نقد رقم لے جانے والے بکتربند ٹرک کا دروازہ انٹرسٹیٹ فائیو پر سین ڈیاگو کے قریب فری وے پر کھلنے سے پیش آیا جو کہ کیلی فورنیا میکسیکو سرحد سے کینیڈا تک جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لوگوں کو سڑک کے گرد گھومتے، نوٹ اُٹھاتے اور خوشی سے مٹھی بھر کر ہوا میں اُچھالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ یہ ویڈیو اُن افراد کو پکڑنے کے لیے استعمال کی جائےگی جو فوری طور پر فری وے سے اٹھائی گئی رقم واپس نہیں کریں گے۔لوگوں کے لیے بہتر یہ ہی ہے کہ وہ دیانت داری سے اٹھائی گئی رقم پولیس کےحوالے کردیں بصورت دیگر ہمارا انتظار کریں تاکہ ہم انہیں پکڑنے کے لیے ان کے دروازے تک پہنچ جائیں۔اس واقعے کے بعد پولیس نے دو افراد کو اس وقت گرفتار کیا جب ایک مرد اور ایک عورت جو نقد رقم اُٹھانے کی دوڑ میں شامل ہوئے تھے کی کار غلطی سے لاک ہوگئی جس سے وہاں گاڑیوں کی ایک لمبی قطار لگ گئی اور وہ موقع سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی