11:52 pm
میرے لیے سب سے بڑی خوشی یہی ہے کہ میرا بیٹا زندہ رہے، ایک کم عمر ماں کی اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیے قربانی کی داستان

میرے لیے سب سے بڑی خوشی یہی ہے کہ میرا بیٹا زندہ رہے، ایک کم عمر ماں کی اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیے قربانی کی داستان

11:52 pm

ماں کا لفظ ذہن میں آتے ہی ایک ٹھنڈک کا احساس جسم و جاں میں سرائیت کر جاتا ہے ۔ ماں کی ممتا غیر مشروط اور اس کی محبت غیر محدود ہوتی ہے ۔ یہ محبت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک عورت کے دل میں آتی ہے اس کے لیے نہ تو عمر کی قید ہوتی ہے اور نہ ہی اس کے لیے سرحدوں کی قید ہوتی ہے ماں مشرق کی ہو یا مغرب کی اپنی اولاد کے لیے ایک ڈھال ایک چھاؤں ہوتی ہے
ایسی ہی ایک ماں کی داستاں آسٹریلیا کی انیس سالہ برائینا رالنگ کی بھی ہے-برائینا اپنی ہم عمر لڑکیوں کی طرح زندگی اور جوش سے بھرپور لڑکی تھی جس نے طالب علمی کے دوران ہی اپنے کلاس فیلو کے ساتھ شادی کا فیصلہ بہت کم عمری ہی میں کر لیا تھا ۔ ایک خوشگوار زندگی اور حسین مستقبل کے خوابوں کے اس سفر میں اس کی خوشیوں میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب اس کو پتہ چلا کہ وہ ماں بننے والی ہے-برائینا نے بچے کی آمد کی خوشخبری ملتے ہی اس کی آمد کی تیاریوں کا آغاز کر دیا اس کی طبیعت حمل کے سبب گری گری رہنے لگی مگر وہ خوش تھی اور اپنے بچے کی اپنے جسم میں موجودگی کو محسوس کر کے اس کی محبت سے سرشار سی ہو جاتی تھی- مگر اس کی طبیعت روز بروز سنبھلنے کے بجائے گرتی سی جا رہی تھی-اس کو ڈاکٹرز نے کچھ ٹیسٹ جانچ کے لیے دیے تھے جن کی رپورٹوں کے سامنے آنے پر اس پر یہ انکشاف ہوا کہ اس کی کمزوری کا سبب اس کا حاملہ ہونا نہیں بلکہ ایک خطرناک بیماری لیوکیمیا ہے جس کو خون کا کینسر بھی کہا جاتا ہے جس کا واحد علاج کیموتھراپی تھی ۔ اس وقت برائینا کے حمل کو چار ماہ گزر چکے تھے-ڈاکٹرز جانتے تھے کہ کیموتھراپی کے ذریعے وہ برائینا کو تو بچا سکتے ہیں مگر اس کے بدلے میں ماں کی کوکھ میں موجود بچے کی یقینی موت واقع ہو جائے گی- اس لیے انہوں نے اس بات کا فیصلہ برائینا پر سونپ دیا اور اس وقت ممتا نے اپنی زندگی پر اپنے بچے کو ترجیح دی اور کیموتھراپی کروانے سے بچے کی پیدائش تک انکار کر دیا-برائینا کی کمزوری میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا تھا جس کے سبب اس کے جسم میں اتنی طاقت نہ رہی تھی کہ وہ اپنی کوکھ میں موجود بچے کی ضروریات پوری کر سکے- لہٰذا مجبورا سات ماء مکمل ہونے کے بعد آپریشن کے ذریعے ڈاکٹروں کو بچے کو وقت سے پہلے ڈلیور کروانا پڑا-بچہ بہت کمزور تھا جب برائینا کی گود میں اس کا بچہ پہلی بار آیا تو برائینا نے اپنی فیس بک پوسٹ پر اپنے اور اپنے بچے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ میرا بیٹا زندہ رہے اور بڑا ہو- مگر ایک بے بس ماں کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی اور صرف بارہ دن تک برائینا کے پاس رہنے کے بعد یہ بچہ مر گیا-بچے کی موت نے برائینا کے اندر سے جینے کی خواہش کا خاتمہ کر دیا اب اس نے ڈاکٹروں کو کیموتھراپی کی اجازت دے دی مگر اب بہت دیر ہو چکی تھی- کینسر نے برائینا کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور بیٹے کے مرنے کے صرف دو ماہ بعد برائینا بھی اپنے بیٹے کے پاس پہنچ گئی ۔ یہ ماں بیٹا اگرچہ اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں مگر ان کی محبت کی یہ داستان ہر دل رکھنے والے انسان کی آنکھوں کو نم ضرور کر دیتی ہے-

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

بیٹا میں وہی ماں ہوں بس منہ دھو کر آؤں گی تو پرانی امی نکلوں گی ۔۔ جانیے اس والدہ کے بارے میں جسے بچے نے میک اپ کے بعد پہچانا نہیں؟

بیٹا میں وہی ماں ہوں بس منہ دھو کر آؤں گی تو پرانی امی نکلوں گی ۔۔ جانیے اس والدہ کے بارے میں جسے بچے نے میک اپ کے بعد پہچانا نہیں؟

 اس لڑکی کا کیڈٹ بننے کا خواب کیسے پورا ہوا؟ اور کیسے گھر والوں نے اسے سپورٹ کیا؟ جانیے دلچسپ کہانی

اس لڑکی کا کیڈٹ بننے کا خواب کیسے پورا ہوا؟ اور کیسے گھر والوں نے اسے سپورٹ کیا؟ جانیے دلچسپ کہانی

یہاں لوگ گائے کو بھگوان مانتے ہیں ۔۔ مسلمانوں کے ہوتے ہوئے بھی پاکستان کے اس علاقے میں ہندو اپنی زندگی کیسے گزار رہے ہیں؟

یہاں لوگ گائے کو بھگوان مانتے ہیں ۔۔ مسلمانوں کے ہوتے ہوئے بھی پاکستان کے اس علاقے میں ہندو اپنی زندگی کیسے گزار رہے ہیں؟

مجھے کچرے سے بچی نہیں ہیرا ملا ہے ۔۔ جانیے کس طرح ٹھیلے والے نے کچرے سے اٹھائی بچی کو اپنایا اور خود شادی نہیں کی؟

مجھے کچرے سے بچی نہیں ہیرا ملا ہے ۔۔ جانیے کس طرح ٹھیلے والے نے کچرے سے اٹھائی بچی کو اپنایا اور خود شادی نہیں کی؟

یہ سب الٹی جیکٹ پہن کر کیوں گھوم رہے ہیں-- ملائشیا سے متعلق 7 عجیب باتیں جان کر آپ چند لمحوں کے لیے خود کو بھی بھول جائیں گے

یہ سب الٹی جیکٹ پہن کر کیوں گھوم رہے ہیں-- ملائشیا سے متعلق 7 عجیب باتیں جان کر آپ چند لمحوں کے لیے خود کو بھی بھول جائیں گے

اگر میری دوست مُجھے وقت پر گُردہ نہ دیتی تو میں مر جاتی ۔۔ جانیں یہ لڑکی  کون ہے جس کی دوست نے اس کو گردہ دے کر زندہ بچا لیا اور اب یہ کہاں ہے؟

اگر میری دوست مُجھے وقت پر گُردہ نہ دیتی تو میں مر جاتی ۔۔ جانیں یہ لڑکی کون ہے جس کی دوست نے اس کو گردہ دے کر زندہ بچا لیا اور اب یہ کہاں ہے؟

اُڑنے والی موٹرسائیکل کیسی دکھتی  ہے، جانیں یہ کب اور کہاں ملے گی؟

اُڑنے والی موٹرسائیکل کیسی دکھتی ہے، جانیں یہ کب اور کہاں ملے گی؟

ہونٹوں کو بڑا کر کے جاذب نظر بنانے کے چکر میں 29سالہ لڑکی کی کیا حالت ہوئی؟پھر ہسپتال  پہنچ گئی

ہونٹوں کو بڑا کر کے جاذب نظر بنانے کے چکر میں 29سالہ لڑکی کی کیا حالت ہوئی؟پھر ہسپتال پہنچ گئی