03:50 pm
عجیب بیماری میں مبتلا لڑکی، پانی تیزاب محسوس ہونے لگا،دنیا میں کل کتنے افراد اس بیماری کا شکار ہیں؟

جیسے جیسے سائنس ترقی کرتی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ عجیب و غریب بیماریاں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ایسی ہی ایک عجیب بیماری میں امریکی ریاست ایری زونا سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی ابی گیل بیک بھی مبتلا ہے۔میڈیا رپورٹس کے
مطابق جواں سالہ میں لڑکی تین سال قبل پانی سے الرجی کا مسئلہ پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا، یہ نایاب کیس 2 کروڑ میں سے ایک فرد میں پایا جاتا ہے اور اب تک صرف 100 افراد میں یہ نایاب بیماری رپورٹ ہو چکی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری عموماً بلوغت کے وقت رونما ہوتی ہے اور مریضوں کو پانی کی کمی پوری کرنے والی ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ابی گیل بیک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب کبھی بارش ہوتی ہے یا کبھی نہانے کے لیے شاور لیتی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی نے جسم پر تیزاب پھینک دیا ہو۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے ایک سال کے عرصے میں ایک گلاس پانی بھی نہیں پیا، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے انرجی ڈرنکس یا انار کا جوس استعمال کرتی ہوں۔امریکا سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا بتانا ہے کہ جب وہ روتی ہے تو آنکھوں سے نکلنے والے آنسو بھی اس قدر اذیت پہنچاتے ہیں کہ ان سے جلد جلنے لگتی ہے اور چہرہ لال سرخ ہو جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پانی میں کوئی ایسا مرکب موجود ہوتا ہے جسے انسان کا نظام ہاضمہ قبول نہیں کرتا، ایسے زیادہ تر کیس انفرادی سطح پر سامنے آئے ہیں ان کا خاندان کے افراد سے کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔اس نایاب بیماری میں مبتلا لڑکی کا کہنا ہے کہ جب بھی کھانے پینے کی کوئی چیز خریدتی ہوں تو سب سے پہلے اس میں شامل اجزاء کا معائنہ کرتی ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہر چیز میں پانی شامل ہوتا ہے۔متاثرہ لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب میں لوگوں کو بتاتی ہوں کہ مجھے پانی سے الرجی ہے تو وہ بہت زیادہ حیران ہوتے ہیں اور بہت سے لوگوں کو تو میری بات پر یقین ہی نہیں آتا۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی