06:01 pm
فلم دھمال والی صورتحال۔۔ پائلٹ بے ہوش  ،مسافر نے کیے طیارے کو کنٹرول کیا ؟جانیے تفصیل

فلم دھمال والی صورتحال۔۔ پائلٹ بے ہوش ،مسافر نے کیے طیارے کو کنٹرول کیا ؟جانیے تفصیل

06:01 pm

پرواز کو سنبھالنے کا کوئی تجربہ نہ رکھنے والا مسافر اس وقت فلوریڈا ایئرپورٹ پر ایک طیارے کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب رہا جب پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔سنگل انجن سیسنا 208 طیارے میں 2 افراد سوار تھے اور پرواز کے دوران پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی۔اس موقع پرڈیرن ہیریسین نامی مسافر نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے سنگین صورتحال 
کا سامنا ہے، پائلٹ کی حالت خراب ہوگئی ہے اور اسے طیارے کو اڑانے کا کوئی تجربہ نہیں۔اس صورتحال میں ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر رابرٹ مورگن نے مسافر کو طیارے کو اتارنے کے لیے ہدایات دینا شروع کیں اور دونوں کی مشترکہ کوشش سے طیارے کو بحفاظت فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔دونوں کی درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو کے متن کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے مسافر کو کہا کہ وہ ونگز لیول کو ایک سطح پر رکھنے کی کوشش کرے ۔درحقیقت اس طرح طیارے کی پرواز کو جاری رکھنے اور اتارنے کے لیے کم از کم 20 گھنٹے کی تربیت درکار ہوتی ہے۔مگر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اس لینڈنگ کو 10 میں سے 10 نمبر دیئے۔طیارے کے اترنے کے بعد رابرٹ مورگن اپنے نئے طالبعلم سے ملے اور دونوں نے پرجوش معانقہ بھی کیا۔رابرٹ مورگن نے کہا کہ ان کی نظر میں ڈیرن ہیریسین ایک ہیرو ہے ، میں تو بس اپنا کام کررہا تھا۔اس واقعے پر دیگر پائلٹس پر بھی دنگ رہ گئے ، کیونکہ دوسری آڈیو ریکارڈنگ میں ایک اور ایئر ٹریفک کنٹرولز کو فضامیں موجود دیگر طیاروں کو صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے سنا گیا۔اس آپریٹر نے امریکن ایئرلائنز کے ایک پائلٹ کو بتایا کہ آپ نے ابھی ایک مسافر کو طیارے کو اتارتے ہوئے دیکھا ہے۔اس کے جواب میں پائلٹ نے کہا کہ کیا آپ نے کہا کہ مسافر نے طیارے کو اتارا؟ زبردست کام۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور دیکھا جارہا ہے کہ پائلٹ کو کیا ہوا تھا۔


تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار