08:04 pm
جب حاملہ ہوتی ہوں تو سر پر بال اُگ جاتےبچوں کی پیدائش کے  بعد دوبارہ گنجی ہو جاتی ۔ یہ عورت کس سنگین بیماری میں مبتلا ہے؟

جب حاملہ ہوتی ہوں تو سر پر بال اُگ جاتےبچوں کی پیدائش کے بعد دوبارہ گنجی ہو جاتی ۔ یہ عورت کس سنگین بیماری میں مبتلا ہے؟

08:04 pm

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کسی بھی عورت کی خوبصورتی اس کے بالوں کو سمجھا جاتا ہے۔ شکل و صورت سے زیادہ عورت کی زلفیں لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔ لیکن اگر کسی عورت کے پاس بال ہی نہ ہوں یا اگر بال گر رہے ہوں تو وہ خود کو بدصورت سمجھنے لگتی ہیں۔ اس کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔ وہ کسی کے سامنے کھڑے ہونے سے کتراتی ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی بھارتی
خاتون سرسوتی کی ہے جن کو ایک ایسی بیماری ہے کہ جب وہ حاملہ ہوتی ہیں تو ہی ان کے سر پر بال اگتے ہیں ورنہ ان کے بال گر جاتے ہیں اور پھر کچھ وقت بعد بالکل گنجی ہو جاتی ہیں۔سرسوتی نامی یہ خاتون alopecia نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ جس میں سر کے بال ہارمونز کی کمی یا خرابی اور آئرن کے ساتھ خون کی کمی کی وجہ سے گر جاتے ہیں۔ یا تو پورے بال گر جاتے ہیں یا پھر سر کے کچھ کچھ حصوں پر بال بچتے ہیں باقی سب اتر جاتے ہیں۔اپنی کہانی بتاتے ہوئے سرسوتی کہتی ہیں کہ: '' میں ایک رائٹر بھی ہوں، ایک ایڈیٹر بھی ہوں۔ صحافی بھی ہوں ایک عورت بھی ہوں۔ گھر کی ذمہ داری بھی سنبھالتی ہوں اور نوکری بھی کرتی ہوں۔ میرے اچانک سر کے بال گرنے لگے جوکہ مجھے لگا کہ شاید زیادہ کام کرنے اور پریشان ہونے کی وجہ سے گر رہے ہیں، لیکن پھر کچھ دنوں کے بعد میرے سر کے سارے بال گر گئے اور میں گنجی ہوگئی۔ کچھ وقت دوائیاں استعمال کیں، ٹیسٹ کروائے، سٹیروائڈز لئے، انجیکشنز کا استعمال کیا، میرے بال واپس آگئے۔ اس کے بعد 6 ماہ بعد دوبارہ سے سر کے بال گرگئے اور سر پر کہیں کہیں باقی رہ گئے۔ میں اس قدر پریشان ہوگئی کہ مجھے یہ کیا ہوگیا میں تو بدصورت ہوگئی ہوں۔ سب سے چھپنے لگی تھی، اپنے منگیتر کو بھی وقت نہیں دیتی تھی کہ کہیں وہ باہر چلنے کا نہ کہہ دے، اس کو میرے گنجے سر کو دیکھ کر برا نہ لگے کہیں وہ مجھ سے رشتہ توڑ نہ دے۔ ''مزید بتاتے ہوئے سرسوتی کہتی ہیں کہ: '' ہماری شادی کے دن قریب آئے تو میں بہت پریشان ہوئی، لیکن میرے منگیتر نے میرا ساتھ دیا اور مجھ سے شادی کی مجھے سمجھایا کہ میں جیسی بھی ہوں سب سے حسین ہوں۔ زندگی میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جبکہ میں حاملہ ہوئی۔ حمل کے دوران سر پر بال اُگ گئے، لیکن جب ڈیلیویری ہوگئی تو میرے سرے بال چلے گئے، سر پر کچھ ہی بال تھے جو بدصورت لگتے تھے۔ میں نے ڈاکٹر نے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ مجھے alopecia نامی بیماری ہے جس میں ہارمونز کی زیادتی ہونے پر بال یا تو ختم ہو جاتے ہیں یا پھر بہت زیادہ اُگ جاتے ہیں۔ میں اپنے بالوں کو دیکھ کر خوش ہوتی تھی مگر جب بال چلے گئے تو دوبارہ ایک پریشانی کا شکار ہوگئی، لیکن میں دوسری مرتبہ حاملہ ہوئی تو میرے بال واپس آگئے، اسی طرح ڈیلیویری ہوئی تو دوبارہ بال چلے گئے، پھر تیسری مرتبہ ماں بنی تو بھی ایسا ہی معاملہ ہوا لیکن تیسری مرتبہ میرا جسم بالکل کمزور ہوگیا تھا اب میرے جسم پر صرف آئی برو کے بال بچے تھے، میں بالکل گنجی ہوگئی تھی۔ ''میں نے سب سے ملنا چھوڑ دیا تھا، مگر میری بیٹیوں نے مجھے کہا مما آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ آپ ایسے ہی اچھی ہیں۔ آپ ہمارے ساتھ گھومنے کیوں نہیں جاتیں۔ وہ وقت تھا جب مجھے میرے گھر والوں نے بناء بالوں کے قبول کیا اور میری زندگی میں ایک نئی تبدیلی آئی۔ جس سے مجھے احساس ہوا کہ زندگی میں اگر ایک چیز آپ کو نہیں ملتی تو ضروری نہیں کہ آپ خوبصورت نہیں ہیں، آپ خوبصورت ہیں، آپ کو اپنی روح کی پاکی کو سمجھنا چاہیے۔


تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان