08:56 pm
موبائل استعمال کرو اسکول جانے کی ضرورت نہیں، ماں نے بچے کو اسکول کے بجائے کس کام پر لگا دیا کہ وہ لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگا

موبائل استعمال کرو اسکول جانے کی ضرورت نہیں، ماں نے بچے کو اسکول کے بجائے کس کام پر لگا دیا کہ وہ لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگا

08:56 pm


کچھ سال قبل تارے زمین پر نامی ایک فلم نے بہت شہرت پائی تھی یہ فلم ایک ایسے بچے کے بارے میں تھی جو ڈسلیکسیا نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے- ایسے بچوں کو سبق پڑھنے اور اس کو یاد کرنے میں شدید ترین دشواری کا سامنا کرنا
پڑتا ہے- جس کی وجہ سے اس کو اپنے والدین کی جانب سے سخت سست سننا پڑتا ہے اور اسکول میں بھی بچے اور ٹیچر اس بچے سے نفرت کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے-ایسی ہی صورتحال کا سامنا لندن سے تعلق رکھنے والے ننھے بچے اومری میکوئن کو بھی کرنا پڑا جو کہ ڈسلیکسیا نامی بیماری میں مبتلا ہونے کے سبب اسکول میں دیگر بچوں کے مقابلے میں پیچھے رہ جاتا تھا جس کے سبب ان کی ماں نے اس کا اسکول جانا منقطع کر دیا-جس کے بعد اس کی والدہ پر یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ اسکول میں تعلیمی سفر میں پیچھے رہ جانے والا اس کا بیٹا حیرت انگیز طور پر ایک پیدائشی شیف ہے اور اس کو قدرتی طور پر کھانا پکانے سے بہت دلچسپی ہے-جس کے بعد اس کی والدہ نے اس کا یوٹیوب چینل بنا دیا جہاں پر وہ مختلف ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو سبزیوں اور پھلوں سے کھانا بنانا سکھاتا ہے- اس کا یہ ماننا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو گوشت چھوڑ کر صرف اور صرف سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے-یو ٹیوب کے علاوہ اومری کے انسٹا گرام پر بھی فالورز کی تعداد بیس ہزار سے زیادہ ہے اس کے علاوہ اس نے اپنی ایک کمپنی بھی قائم کر رکھی ہے جہاں پر سبزی سے تیار کیے ہوئے کھانے اور جوسز فروخت کیے جاتے ہیں-اومری ان تمام چیزوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کما کر ان بچوں کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ اس بیماری میں مبتلا ہونےکی وجہ سے ارد گرد کے لوگوں کے برے رویے کا سامنا کر کے نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں جب کہ حقیقت میں اسکول جائے بغیر بھی اومری کی طرح اپنا نام بنایا جا سکتا ہے-اومری کی والدہ نے اس کی تعلیم کے لیے آن لائن ٹیچر کا بندوبست کر رکھا ہے جو بغیر کسی نفسیاتی دباؤ اور مقابلے کی فضا قائم کیے اومری کو ضروری تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے-

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف