07:58 pm
پانچ ہزار کے اصل اور جعلی نوٹ میں پہچان کا کیا طریقہ کار ہے؟یہ خبرضرورپڑھ لیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

کراچی (نیوز ڈیسک )جعلی نوٹوں کی بھرمار اور سادہ لوح عوام کے روز روز مافیاکے ہاتھوں لٹنے کے واقعات کو دیکھتے ہوئے نجی خبررساں ادارے نے عوام کو جعلی اور اصلی نوٹوں کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اس موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے اور عوام کو آگاہی دینے کیلئے ڈائریکٹر 
فنانس اسٹیٹ بینک قادر بخش سے گفتگو کی جنہوں نے عوام کو اصلی اور جعلی نوٹوں کی پہچان بتائی۔انہوں نے پانچ ہزار کے نوٹ کو ہاتھ میں پکڑ کر اس کے اصل ہونے سے متعلق تمام نشانیاں عوام کے سامنے رکھیں اور بتایا کہ اس کی بائیں طرف واٹر مارک کی مدد سے قائداعظم کی تصویر، نوٹ کی مالیت موجود ہے، اس کے ساتھ ساتھ اردو ہندسوں میں لکھا گیا 5ہزار کا ٹوٹا ہوا نمبر نظر آئے گا جسے اگر لائٹ کے سامنے کرکے دیکھا جائے تو یہ پورا نمبر نظر آجاتا ہے۔قادر بخش نے بتایا کہ اس کی حفاظتی تار کی چوڑائی اور لمبائی بھی زیادہ ہے اور اس پر بھی نوٹ کی مالیت کا ہندسہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اسی طرح نوٹ کی دائیں طرف کنارے پرابھری ہوئی روشنائی سےلگے چھوٹے چھوٹے نشانوں اور نچلے حصے پر نوٹ کی مالیت کے ہندسے کو محسوس کیا جاسکتا ہے، قائداعظم کی تصویر کے اوپری حصے میں نوٹ کی مالیت کا ہندسہ چھپا ہوا ہے جسے ایک خاص اینگل سے دیکھا جاسکتا ہے۔نوٹ پر ایک مخصوص سیاہی سے ایک جھنڈا بھی شامل کیا گیا ہے جسے اگراب اینگل تبدیل کرکے دیکھیں تو وہ اپنا رنگ تبدیل کرلیتا ہے، اسے آپٹیکل ویریئبل انک سے تیار کیا جاتا ہے، یہ کرنسی نوٹوں کی سیکیورٹی کا سب سے جدید فیچر ہے جسے پاکستانی کرنسی نوٹوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر