10:18 pm
تم صرف 15 سال کی عمر تک زندہ رہو گے ایسا شخص جسے ہڈی ٹوٹنے پر بھی درد محسوس نہیں ہوتا، جانیں درد کتنا ضروری ہے

تم صرف 15 سال کی عمر تک زندہ رہو گے ایسا شخص جسے ہڈی ٹوٹنے پر بھی درد محسوس نہیں ہوتا، جانیں درد کتنا ضروری ہے

10:18 pm


آگ پر ہاتھ رکھنے، ہڈی کے ٹوٹنے يا سوئى کے چبھنے سے درد یا تکلیف محسوس نہیں ہوتی…یہ تصور نہیں بلکہ یہ حقیقت ہے! کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ دنیا میں کوئی ایسا شخص بھی ہے، جو درد محسوس نہیں کرسکتا؟ یقیناً آپ کا جواب نفی میں ہوگا لیکن ہم آپ کو آج ایک ایسے شخص سے ملواتے ہیں جسے نہ ہى کوئی درد محسوس ہوتا ہے اور نہ تکلیف کى حس اس میں موجود
ہے- دنيا میں ايسے بہت سے عجائبات انسانوں کے ساتھ درپيش رہتے ہیں، جنہیں تصور نہیں کيا جاسکتا- بلکہ کچھ تجربات سے قدرت انسانوں کو غير پسنديدہ شے کى بھى اہميت کا ادراک کرواتى ہے – اسى طرح واشنگٹن، امریکہ سے تعلق رکھنے والے سٹيون پیٹ کے ساتھ بھى ہوا جنہیں حيران کن طور پر شديد ترين چوٹ میں بھی کبھی کوئی تکلیف يا درد کا احساس نہیں ہوا- ان سے جب پوچھا گیا کہ انہیں یہ تکلیف کیوں نہیں محسوس ہوتی؟ ان کا کہنا تھا کہ ان کى پيدائش ایک نایاب حالت میں ہوئى- وہ پيدائشى حساسيت کے مرض جسے طبى اصطلاح میں CIP کہا جاتا ہے، میں مبتلا ہیں- ایسی نایاب حالت جس میں صرف 1/125 ملين بچے اس مرض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں- پیدائش کے کچھ عرصے بعد جب انہوں نے دانت نکالنا شروع کیے تو اس کے والدین نے کچھ عجیب محسوس کیا- انہوں نے دیکھا کہ جب وہ دانت نکالنے کے دور سے گزر رہے تھے تو وہ دوسرے بچوں کے برعکس اپنی زبان کاٹتے نہيں رکتے يہاں تک کہ خون رسنے لگتا- یہ دیکھ کر اس کے والدین بہت پریشان ہوئے اور اسے ہسپتال لے گئے- وہاں اس کے کچھ ٹیسٹ لیے گئے- انہوں نے اسے کچھ سوئياں چھبوئيں- یہاں تک کہ اس کے چھوٹے سے پیر کے قریب لائٹر بھی چلایا مگر ہر بار درد ہونے کے بجائے اس کے جلد خون رستا اور چھالے بن جاتے- حیرت انگیز طور پر وہ اس وقت بھی نہ صرف مسکرا رہا تھا بلکہ پر سکون تھا- پھر ڈاکٹرز نے یہ انکشاف کيا کہ وہ درد محسوس نہیں کرسکتا- سٹیون کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی بھی اس کی حالت محسوس نہیں کر سکتا تھا- ڈاکٹروں کے مطابق وہ 7، 11 یا زيادہ سے زيادہ 15 سال کی عمر تک زندہ رہ سکتے تھے- یہی وجہ تھی کہ سٹیون جیسے جیسے بڑا ہوتا جا رہا تھا، بلا خوف و خطر زندگى بسر کرتا- وہ لاپرواہ تھا- وہ بلند قامد عمارتوں سے لمبی چھلانگیں لگا لیتا، ہمت کو انتہائی حد تک دھکيلتا، خطرناک اسٹنٹ کرنے میں بھی کوئى دقت نہ ہوتى- وہ جانتا تھا کہ کچھ بھی اسے دُکھا نہیں سکتا- زندگى معجزات کا نام ہے، موڑ اس وقت آيا جب ڈاکٹروں کی پیش گوئی کے برعکس وہ خطرناک عمر بھى پار کر گيا اور ديگر بچوں کى طرح جوانى کى دہليز پہ آگيا- 25ويں سالگرہ مناتے ہوئے ہر طرف خوشیاں اور رنگ ہی تھے، تو اس نے ایسے ہی کچن میں لکڑی کے شہتیر پہ اپنا پاؤں زور سے مارا کچھ گھنٹوں بعد اس کا پاؤں سوج تو گیا تھا مگر وہ بدستور اپنى خوشيوں میں مگن تھا- اسٹیون زندگی کی 40 بہاریں دیکھ چکا ہے اور ان چالیس برسوں میں وہ اپنے جسم کی تقریباً اسی ہڈیاں بھی توڑ چکا ہے – وقت کے ساتھ اسے محسوس ہوا کہ اس کا بچ جانا ہى ایک معجزہ ہے – درحقیقت درد یا تکلیف، جسم کا الارم سسٹم ہے- جيسے ہڈی ٹوٹتی ہے، تو جسم میں درد و ٹيس محسوس کرتا، کراہتا ہے اور سب کام چھوڑ کر اس کی دیکھ بھال کرنے لگتے ہیں- لیکن اسٹيون کا جسم بغیر الارم کے گھر جیسا ہے، اسے کسی درد کی حس بھی محسوس نہیں ہوتی- یہی وجہ ہے کہ دنيا میں اس بیماری میں مبتلا بچے زندہ نہیں رہ پاتے- درد نہ ہونے پر ان کو محسوس نہیں ہوتا کہ انہیں کہاں رکنا ہے اور کب دیکھ بھال کرنی ہے- گویا درد بھی ایک نعمت ہے- اگرچہ یہ درد کا احساس ہی ہے جو ہمیں غیر آرام دہ کرتا ہے، وقتی پریشان کن لیکن دراصل ہميں زندہ رکھنے کا اہم جُز ہے- سو ان تکالیف اور درد سے شکوہ کرنے کے بجائے اللہ کا شکر ادا کريں کہ ہم اسے محسوس کر سکتے ہیں- یقیناً آج اس کا بھيد کھلا کہ تکلیف میں بھی راحت پوشیدہ ہوتى ہے-

تازہ ترین خبریں

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

گوگل ایپلیکیشن کی بندش سے پریشان لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی۔۔۔گوگل ایپس بند نہ ہوں گی

گوگل ایپلیکیشن کی بندش سے پریشان لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی۔۔۔گوگل ایپس بند نہ ہوں گی

اسحاق ڈارکا بہت بڑا یو ٹرن ۔۔۔ ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔جواز بھی پیش کر دیا

اسحاق ڈارکا بہت بڑا یو ٹرن ۔۔۔ ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔جواز بھی پیش کر دیا

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن ۔۔۔انگلش اوپنرز نے پاکستانی بولرز چھکے چھڑا دئیے۔۔۔حیران کن سکور کر دیا

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن ۔۔۔انگلش اوپنرز نے پاکستانی بولرز چھکے چھڑا دئیے۔۔۔حیران کن سکور کر دیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاان خان سے فون پر بات کرنے سے انکار۔۔۔سینئر صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا 

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاان خان سے فون پر بات کرنے سے انکار۔۔۔سینئر صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا 

ہم زیادہ کرپٹ ہیں اسلئیے ۔۔۔!!!رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بہت بڑا اعتراف

ہم زیادہ کرپٹ ہیں اسلئیے ۔۔۔!!!رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بہت بڑا اعتراف

عوام نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔۔۔گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف ایل پی جی قیمتوںمیں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا

عوام نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔۔۔گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف ایل پی جی قیمتوںمیں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا

حارث رؤف کاٹیسٹ ڈیبیو۔۔۔لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ڈھیروں مبارکباد

حارث رؤف کاٹیسٹ ڈیبیو۔۔۔لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ڈھیروں مبارکباد

مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار

مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار

توہین عدالت کیس ۔۔۔عمران خان مشکل میں۔۔۔سپریم کورٹ میں کی جانب سے اہم پیشرفت

توہین عدالت کیس ۔۔۔عمران خان مشکل میں۔۔۔سپریم کورٹ میں کی جانب سے اہم پیشرفت

میں معافی نہیں مانگوں گا۔۔۔ ہرجانے کے نوٹس پرشاہزیب خانزادہ بھی فرح گوگی کےسامنے ڈٹ گئے

میں معافی نہیں مانگوں گا۔۔۔ ہرجانے کے نوٹس پرشاہزیب خانزادہ بھی فرح گوگی کےسامنے ڈٹ گئے

ن لیگ پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے کون سے 2آپشنز استعمال کرنے والی ہے۔۔۔؟بڑا انکشاف ہو گیا 

ن لیگ پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے کون سے 2آپشنز استعمال کرنے والی ہے۔۔۔؟بڑا انکشاف ہو گیا 

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میںپاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔۔۔دیکھیں خبر میں

راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میںپاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔۔۔دیکھیں خبر میں

راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔۔۔خوبصورت اور دلچسپ اردو میں پیغام کے بعد برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں سوار میچ دیکھنے کیلئے نکل پڑے

راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔۔۔خوبصورت اور دلچسپ اردو میں پیغام کے بعد برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں سوار میچ دیکھنے کیلئے نکل پڑے