10:38 pm
کیاآپ اس لوگو میں دکھائی جانے والی خاتون کے بارے میں جانتے ہیں؟

کیاآپ اس لوگو میں دکھائی جانے والی خاتون کے بارے میں جانتے ہیں؟

10:38 pm


اگر آپ ہالی وڈ فلمیں دیکھتے ہیں تو اوپر موجود تصویر کو بخوبی پہچانتے ہوں گے۔کولمبیا پکچرز (سونی پکچرز کی کمپنی) کی ہر فلم کے آغاز میں ایک خاتون کو مشعل تھامے دکھایا جاتا ہے
۔لگ بھگ دنیا بھر میں یہ لوگو (Logo) جانا پہچانا ہے مگر بہت کم افراد کو یہ معلوم ہے کہ یہ تصویر کیسے لی گئی اور ماڈل کون ہے۔درحقیقت اس تصویر کو لینے کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔کولمبیا پکچرز کے لوگو کی کہانی،پہلے تو یہ جان لیں کہ اس لوگو کی تیار کرنےکے لیے تصویر کو پلٹرز پرائز جیتنے والی امریکی فوٹوگرافر کیتھی اینڈرسن نے 1991 میں کھینچا تھا۔اس لوگو کی تیاری کا آغاز اس وقت ہوا جب 1989 میں سونی نے کولمبیا پکچرز کو خریدا اور پرانے لوگو کو نئی شکل دینے کے لیے کولمبیا پکچرز نے ڈاک ٹکٹ ڈیزائن کرنے والے مائیکل ڈیاز کی خدمات حاصل کیں۔مائیکل جے ڈیاز نے اپنی دوست فوٹوگرافر کیتھی اینڈرسن سے اس مقصد کے لیے فوٹوشوٹ کرنے کی درخواست کی۔کیتھی کو اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ ان کا یہ فوٹوشوٹ کیسے دنیا بھر میں مشہور ہوجائے گا اور آرٹ ورک کی حیثیت اختیار کرلے گا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 'مائیکل کے ذہن میں ایک خیال تھا اور اس کے مطابق میں نے ایسی روشنی تیار کی جو میٹریل کے ہر حصے کو جگمگانے کے ساتھ ماڈل کو نمایاں کرے۔اس کے لیے ماڈل کا انتخاب اتفاقاً ہوا کیونکہ جینیفر جوزف نامی خاتون ماڈل نہیں تھیں اور مائیکل ڈیاز نے اچانک فوٹوگرافر کی ساتھی سے ماڈل بننے کی درخواست کی تھی۔یہ فوٹو شوٹ ایک اپارٹمنٹ کے چھوٹے سے کمرے میں سادہ سامان کے ساتھ ہوا تھا۔فوٹو شوٹ کے دن مائیکل ڈیاز اس تصویر کے لیے چند شیٹس اور ایک چھوٹے لیمپ کو لے کر پہنچے جس پر بلب لگا ہوا تھا اور دیکھنے میں کسی مشعل کی طرح نظر آتا تھا۔پہلے کولمبیا پکچرز کے لوگو میں جس لوگو کو دکھایا جاتا تھا اس میں خاتون نے سفید لباس پر امریکی پرچم لپیٹا ہوا ہوتا تھا مگر مائیکل ڈیاز نے پرچم کو نیلے رنگ کے کپڑے سے بدل دیا۔شروع میں کیتھی اینڈرسن نے پولورائیڈ کیمرے سے ٹیسٹ فوٹوز لیں۔جینیفر جوزف کو جو لباس پہنایا گیا درحقیقت لباس تھا ہی نہیں بلکہ بستر کی ایک چادر تھی جسے بار بار ٹھیک کرنا پڑتا۔اس چادر کے اوپر ایک نیلے رنگ کے کپڑے کو بائیں سے دائیں جانب لٹکایا گیا اور 4 گھنٹے میں جاکر فوٹو شوٹ مکمل ہوا۔یہاں تک کہ ماڈل تھک کر بیٹھ گئی تو وہ تصویر بھی کیتھی اینڈرسن نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلی۔تو اب جو تصویر آپ کے سامنے آتی ہے اس میں خاتون کے ہاتھ میں جو مشعل موجود ہے وہ درحقیقت ایک لیمپ تھا مگر فوٹو کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں اسے پینٹنگ میں تبدیل کیا گیا جس میں وہ لیمپ مشعل میں تبدیل کردیا گیا۔1992 سے اس تصویر مبنی لوگو کو کولمبیا پکچرز کی جانب سے استعمال کیا جارہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جینیفر جوزف نے اس کے بعد بھی کبھی ماڈلنگ نہیں کی مگر اب بھی ان کی شکل دنیا بھر میں جانی پہچانی جاتی ہے۔مائیکل ڈیاز کے مطابق انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں ہونےو الا فوٹوشوٹ سلور اسکرین کا حصہ بنے گا اور برسوں تک استعمال ہوتا رہے گا۔

تازہ ترین خبریں

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی

کر سی بچانے کے ایسے ایسےطریقےکہ عقل دنگ رہ جائے چوہدری پرویز الٰہی کی نئی حکمت عملی عوام کے سامنے آگئی