10:02 pm
کرپٹو مارکیٹ سے بڑے سرمایہ کار پیسہ نکالنے لگے، مارکیٹ افراتفری کا شکار

کرپٹو مارکیٹ سے بڑے سرمایہ کار پیسہ نکالنے لگے، مارکیٹ افراتفری کا شکار

10:02 pm


کرپٹو کرنسی کی صنعت افراتفری کا شکار ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ کرپٹو کے بڑے سرمایہ کار مسائل کے سبب اپنا پیسہ یکدم نکال سکتے ہیں اور اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو بڑی ہلچل مچ سکتی ہے۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن میں اس سال اب تک 57 فیصد
اور رواں ماہ 37 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور دسمبر 2020 کے بعد پہلی بار ویک اینڈ پر 20 ہزار ڈالر سے نیچے چلا گیا تھا۔قیمتوں میں کمی کے سبب صنعت کے کئی بڑے کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مزید گراوٹ کا بھی اندیشہ غالب ہے کیونکہ دیگر کرپٹو سرمایہ کار کم ہوتے مارجن اور نقصانات کو پورا کرنے کے لیے اپنی ہولڈنگز فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔کرپٹو ہیج فنڈ تھری ایرو کیپیٹل کے بانیان نے وال اسٹریٹ جرنل کو جمعہ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ ہم اثاثوں کی فروخت اور ایک اور فرم کے ذریعے بیل آؤٹ سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔امریکا میں مقیم قرض دہندہ سیلسیس نیٹ ورک نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ رقم کے انخلا کو روک دیں گے اور صنعت کے حالیہ مسائل میں سے اکثر کا مئی میں نام نہاد اسٹیبل کوائن ’ٹیرا یو ایس ڈی‘ کے بدترین زوال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔بٹ کوائن پیر کو 20 ہزار ڈالر کے دونوں اطراف ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ ایک ہزار 75 ڈالر پر موجود نمبر 2 کوائن ایتھر ایک ہزار ڈالر کی اپنی علامتی سطح سے نیچے گر گیا تھا۔کرپٹو لیکویڈیٹی فراہم کرنے والے ’بی ٹو سی ٹو‘ میں جاپان کے چیف رسک افسر ایڈم فارتھنک نے کہا کہ اگر مارکیٹ اوپر جاتی ہے تو ہر کوئی چین کا سانس لے گا، اس میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جائے گی، لوگ ایکویٹی میں اضافہ کریں گے اور تمام خطرات ختم ہو جائیں گے لیکن اگر ہم یہاں سے بہت نیچے چلے جاتے ہیں تو میرے خیال میں یہ ایک مکمل تباہی کا طوفان ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سسٹم سے بہت زیادہ کریڈٹ نکلوایا جارہا ہے اور اگر قرض دہندگان کو سیلسیس اور تھری ایرو سے نقصانات کو برداشت کرنا پڑتا ہے، تو وہ اپنی مستقبل کی قرض کے کھاتوں کا حجم کم کر دیں گے جس کا مطلب ہے کہ کرپٹو ایکو سسٹم میں دستیاب کریڈٹ کی پوری رقم بہت زیادہ کم ہے۔فارتھنگ نے کہا کہ یہ مجھے 2008 جیسا محسوس ہوتا ہے کہ کس طرح دیوالیہ پن اور لیکویڈیشن کے اثرات دوسرے شعبوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔کرپٹو میں پیش رفت ایکویٹی میں گراوٹ سے موافقت رکھتی ہے کیونکہ امریکی اسٹاک کو شرح سود میں اضافے اور کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کے خوف سے دو سالوں میں ان کی سب سے بڑی ہفتہ وار فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔چھوٹی کرپٹو کرنسیوں کو بڑے ٹوکنز کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچا ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے بٹ کوائن اور اسٹیبل کوائنز کی تقابلی حفاظت کی کوشش کی ہے جن کی قدر روایتی اثاثوں اور زیادہ تر امریکی ڈالر کے برابر ہے۔کرپٹو مارکیٹ کی مالیت تقریباً 870 ارب ڈالر ہے جس میں بے انتہا کمی آئی ہے کیونکہ نومبر 2021 میں یہ 29 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھی۔البتہ حالیہ مہینوں میں اسٹیبل کوائنز کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی آئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سرمایہ کار مجموعی طور پر اس شعبے سے پیسہ نکال رہے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے اسٹیبل کوائن ’ٹیتھر‘ کا مارکیٹ کیپ گر کر تقریباً 68 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو مئی کے اوائل میں 83 ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی