06:01 pm
ربوٹ انسانی کنٹرول سے باہر ،شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے بچے کی انگلی توڑ دی

ماسکو(نیوز ڈیسک)شطرنج ایک ایسا کھیل ہے جو انسان کھیلتے ہیں تو ان کے سوچنے کی صلاحیت بہتر
ہوتی ہے، سکون کا احساس ہوتا ہے اور تحمل بڑھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کو کھیلتے ہوئے تشدد کے واقعات پیش نہیں آتے مگر ایسا مشینوں کے بارے میں نہیں کہا جاسکتا۔روس میں شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے ایک مقابلے کے دوران 7 سالہ بچے کی جانب سے تیزی سے چال چلنے پر اس کا ہاتھ پکڑ کر انگلی توڑ دی۔ماسکو چیس فیڈریشن کے صدر سرگئی لارزف نے بتایا کہ روبوٹ نے بچے کی انگلی توڑ دی تھی، حالانکہ اس سے قبل مشین نے متعدد میچز میں کسی قسم کے تشدد کا اظہار نہیں کیا تھا۔یہ واقعہ گزشتہ ہفتے 19 جولائی کو ماسکو اوپن کے دوران پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا سائٹ ٹیلی گرام پر وائرل ہوئی۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ روبوٹ نے بچے کی انگلی کو توڑنے کے بعد بھی کچھ دیر تک تھامے رکھا تھااور پھر ایک خاتون اور 3 مردوں نے بچے کو آزاد کرایا۔رشین چیس فیڈریشن کے نائب صدر سرگئی سمگین نے بتایا کہ روبوٹ کو بظاہر اس وقت غصہ آیا جب اس نے ایک چال چلی مگر اس کے مکمل ہونے سے قبل بچے نے اپنی چال چل دی۔انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔سرگئی لازرف نے کہا کہ وجہ جو بھی ہو مگر روبوٹ بنانے والی کمپنی کو اس حوالے سے سوچنے کی ضرورت ہے۔اس بچے کا نام کرسٹوفر بتایا جارہا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ 9 سال سے کم عمر 30 بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔واقعے کے بعد بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی گئی اور متاثرہ انگلی پر پلاستر لگادیا گیا۔کرسٹوفر نے واقعے کے بعد اگلے دن پھر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور رضاکاروں کی مدد سے اپنے مقابلوں کو مکمل کیا۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا