07:12 pm
سزائیں ملیں، تعریف بھی ہوئی لیکن معمولی سی قبر ۔۔ سعودی عرب کی تین خوبصورت ترین شہزادیاں جن کی کہانیوں نے سب کو خوف میں مبتلا کیا

سزائیں ملیں، تعریف بھی ہوئی لیکن معمولی سی قبر ۔۔ سعودی عرب کی تین خوبصورت ترین شہزادیاں جن کی کہانیوں نے سب کو خوف میں مبتلا کیا

07:12 pm

سزائیں ملیں، تعریف بھی ہوئی لیکن معمولی سی قبر ۔۔ سعودی عرب کی تین خوبصورت
ترین شہزادیاں جن کی کہانیوں نے سب کو خوف میں مبتلا کیا ویسے تو عرب شہزادے اور شہزادیاں اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن عرب سلطنت میں اب بھی شہزادے زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو چند مشہور شہزادیوں کے بارے میں بتائیں گے۔ شہزادی حصہ بنت سلمان: سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی بہن حصہ بنت سلمان پر فرانس میں قید معطل سزا کا حکم دیا گیا ہے، شہزادی حصہ بنت سلمان کو فرانس کی عدالت نے 10 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔دراصل شہزای 2016 میں فرانس کے شہر پیرس کے مہنگے ترین علاقے فوش ایوینیو میں لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھیں، پلمبر کو اسی اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر واش بیس ٹھیک کرنے بلایا، جہاں اس نے واش بیسن کی کچھ تصاویر بھی لیں جو کہ کام کا حصہ تھیں یہ دیکھ کر شہزادی آگ بگولا ہو گئیں اور اپنے باڈی گارڈ کے ہاتھوں دھنائی کرا ڈالی۔پلمبر کا کہنا تھا کہ شہزادی نے کہا یا تو میرا پاؤں چومو یا پھر گارڈ سے مار کھاؤ۔ فرانسیسی عدالت نے باڈی گارڈ کو 8 ماہ قید معطل سزا اور 5 ہزار یورو کی سزا سنائی، کیس کی پوری سماعت کے دوران شہزادی پیش نہ ہوئیں اور ان کی عدم موجودگی میں ہی حصہ بنت سلمان کو 10 ماہ قید اور 11 ہزار جرمانہ عائد کیا۔ سعودی شہزادی نورہ سعودی عرب کی متحرک اور فیشن کے حوالے سے ایک مشہور نام شہزادی نورہ کے حوالے سے ایک خبر ایسی سامنے آئی ہے جس نے سب کو افسردہ کر دیا۔عام طور پر فیشن کی دنیا کا ایک ایسا نام جو کہ سعودی عرب میں فیشن کو پروموٹ کر رہی تھیں، مگر اچانک وہ اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی موت کی خبر نے تہلکہ مچا دیا۔شہزادی نورہ کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا تھا جنہیں مقامی زبان کے علاوہ فرانسیسی، انگریزی زبان بھی بخوبی آتی تھی۔ ایک تقریب میں شہزادی نورہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ برقع پہننے کو قدامت پسند کہنا چاہیں تو بھلے کہیں لیکن یہ ہماری ثقافت ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جو بتاتی ہے کہ ہم کون ہیں، یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے، ہماری زندگی ایسے ہی گزرتی ہے۔جبکہ شہزادی کو اسی مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا جہاں دیگر شاہی خاندان کی تدفین کی جاتی ہے، عام طور پر شاہی خاندان کو بھی عام قبرستان میں ہی دفن کیا جاتا ہے، اس تصویر میں بھی سعودی فرماں رواں کنگ عبداللہ کو دفن کیا گیا تھا۔ شہزادی مشعال بنت فہد السعود: شہزادی مشعال بنت فہد السعود سعودی شہزادی تھیں جو کہ 1977 میں دنیا بھر میں مشہور ہو گئیں، ان کی وجہ شہرت دراصل ان کی سزائے موت تھا جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ان سے متعلق باز گشت ہونے لگی۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادی مشعال بنت فہد السعود کو غیر اخلاقی اور سعودی روایت کے منافی عمل پر سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ ان کے قریبی دوست خالد موحلل کو بھی سزائے موت دی گئی۔امریکی ڈرامہ ڈاکیومنٹری کے مطابق 20 سالہ خالد موحلل اور شہزادی کی ملاقات بیروت میں واقع ایک امریکی یونی ورسٹی میں ہوئی تھی۔ شہزادی کے دوست خالد موحلل لبنان میں موجود سعودی سفیر کے بیٹے تھے، جن سے شہزادی محبت کر بیٹھی تھی۔اس کہانی میں بھی شہزادی اور خالد موحلل کے درمیان حائل رکاوٹ شہزادی کا گھرانہ تھا جس کی خواہش تھی کہ شہزادی کی شادی روایتی طور پر ہو، مگر شہزادی بضد تھیں کہ انہیں خالد سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ شہزادی پر سعودی ثقافت اور روایت کے منافی اقدامات کا بھی الزام لگا جبکہ غیر اخلاقی حرکات کا الزام بھی۔ اس سب میں شہزادی مشال اور خالد موحلل نے جدہ ائیرپورٹ کے راستے ملک سے بھاگنے کی کوشش بھی کی، اس دوران شہزادی نے مرد کا روپ دھارا ہوا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے دونوں پکڑے گئے، بعدازاں شہزادی کو بچانے کے لیے گھر والوں نے باقاعدہ شہزادی کے لیے معاونت کی اور اسے راضی کرنے کی کوشش کی کہ اس مرد کو چھوڑ دے تو وہ سزائے موت جیسے اقدام سے بچ سکتی ہے، مگر شہزادی نے عدالت میں خالد موحلل کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کر لیا اور اسی کے ساتھ زندگی گزارنے کا بھی اظہار کیا، جس کے بعد دونوں کو سزائے موت نہ صرف سنائی گئی بلکہ 1977 میں سزا پر عمل بھی کیا گیا۔اس واقعے پر امریکی پروڈکشن کی جانب سے ایک ڈاکیومنٹری بھی بنائی گئی تھی، جس پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا