08:56 pm
گھر سے نکال دیا تھا، سڑک میں رہتی تھیں ۔۔ 207 بیٹیاں اور 36 بیٹوں والی وہ خاتون جن کے انتقال پر پورا ملک رو گیا

گھر سے نکال دیا تھا، سڑک میں رہتی تھیں ۔۔ 207 بیٹیاں اور 36 بیٹوں والی وہ خاتون جن کے انتقال پر پورا ملک رو گیا

08:56 pm


سوشل میڈیا پر منفرد اور دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسے لوگوں کی معلومات بھی موجود ہیں
جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جس نے بے انتہا تکالیف سہی مگر یتیم بچوں کی ماں بن کر انہیں پالا۔بھارت سے تعلق رکھنے والی سندھو تائی مہاراشٹرا کے وردا ضلع میں پیدا ہوئیں، والد کی خواہش تھی کہ بیٹی کو تعلیم ملے مگر والدہ اس بات کے حق میں نہ تھیں، اور پھر 10 سال کی عمر میں سندھو تائی کی شادی اپنے سے 20 بڑے شخص سے ہو گئی۔10 سال کی عمر میں ہونے والی شادی میں سختیاں اور مشکلات تو بہت تھیں مگر سندھو تائی ہر مشکل کا سامنا ہمت اور بہادری سے کرنے کی ٹھان لی تھی۔لیکن مشکلات یہاں بھی کم نہ ہوئیں اور سندھ تائی 20 سال کی عمر میں جب حاملہ تھیں تو گھریلو تشدد کا شکار ہوئیں اور صورتحال اس حد تک خراب ہو گئی کہ شوہر نے حاملہ بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ اس حد تک مشکلات کا شکار ہوئیں کہ سندھو تائی نے نومولود بچی کو جنم بھی سڑک پر دیا، سندھو تائی کی مشکلات یہاں بھی ختم نہیں ہوئیں۔اس بات کا ڈر اور خوف بھی تھا کہ رات کے اندھیرے میں انسانی درندے انہیں نقصان نہ پہنچائیں۔ اس وجہ سے انہوں نے قبرستانوں کا رخ بھی کیا، یہاں تک کے انہیں لوگ چڑیل بھی تصور کرنے لگے اور ان سے ڈرنے لگے۔لیکن ان کی ہمت اور جواں مردی تھی کہ سب کچھ سہن کیا، اور پھر اس بات کو بھی سوچا کہ یتیم اور بے گھر بچے کس مشکل کے ساتھ رہتے ہوں گے۔بس اسی خیال کے بعد انہوں نے سوچ لیا کہ ایک یتیم خانہ ضرور کھولنا ہے جہاں وہ یتیم بچوں کو ماں کا پیار دیں، اور وہ یہ سب نہ سہن کر سکیں جو میں نے سہن کیا۔اسی دوران انہیں ریلورۓ ٹریک پر ایک نومولود بچہ پڑا دکھائی دیا، جسے وہ اپنے ساتھ لے آئیں۔ پہلے بچے کے بعد انہوں نے مزید 16 بچوں کو گود لے لیا اور ان کی تربیت کی۔ اسی طرح انہوں نے پہلا یتیم خانہ بھی کھولا لیکن لوگ پیسے جب دیتے تو رسید بھی مانگتے تو سندھو تائی نے باقاعدہ اس ادارے کو این جی او میں تبدیل کر دیا۔ایک اندازے کے مطابق سندھو تائی نے 42 سال میں 1200 بچوں کو پالا، یہاں تک کے 70 برس کی عمر میں بھی یتیم بچوں کی پرورش خود کر رہی تھیں، ان کے شوہر نے جب ان سے معافی مانگی تو انہوں نے بنا کوئی شکوہ کیے شوہر کو معاف کر دیا، جس نے شوہر کو بھی جذباتی کر دیا۔سندھو تائی کے کُل 207 داماد تھے یعنی 207 بیٹیاں اور 36 بیٹے جن کی اپنی بیویاں بھی تھیں، اور ان کے پواتے پوتیاں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 1050 تھی۔ سندھو تائی کی اپنی بیٹی بھی وکیل ہیں جو کہ سماجی کارکن کے طور پر کام کر ہی ہیں اور والدہ کے نقش قدم پر ہیں۔سندھو تائی کا انتقال جنوری 2022 میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا