08:15 pm
بیس روپے زیادہ کیوں لیے؟ بھارتی شخص نے 22 سال بعد مقدمہ جیت لیا

بیس روپے زیادہ کیوں لیے؟ بھارتی شخص نے 22 سال بعد مقدمہ جیت لیا

08:15 pm


مراد آباد(نیوز ڈیسک) تونگناتھ چترویدی نامی بھارتی شخص نے مسلسل 22 سالہ قانونی جنگ کے بعد 
ریلوے ٹکٹ کی مد میں زائد رقم کا مقدمہ جیت لیا لیکن ٹھہریے کہ یہ رقم کچھ زیادہ نہیں تھی بلکہ صرف 21 روپے زائد وصول کرنے پر وہ عدالت گئے تھے۔سال 1999ء میں وہ ٹرین میں سفر کررہے تھے کہ ریلوے حکام نے ان سے دو ٹکٹوں پر اضافی 20 روپے اس وقت لیے جب وہ اترپردیش کے ماتھورا کینٹ ریلوے اسٹیشن سے سفر کررہے تھے۔پیشے کے لحاظ سے وکیل تونگناتھ نے صارفین کی عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے ان سے ٹکٹ پر 20روپے زائد لیے جو کسی بھی طرح جائز نہیں۔ اس مقدمے کی 120 سماعتیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ریلوے حکام سے کہا ہے کہ وہ درخواست گزار کو رقم مع سود واپس کرے۔ 66 سالہ تونگناتھ چترویدی نے کہا کہ انہوں نے مقدمے کی 100 سے زائد پیشیاں بھگتیں جس پر توانائی اور وقت کے زیاں کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ماتھورا سے مرادآباد جارہے تھے کہ ٹکٹ کلرک نے ان سے 20 روپے اضافی وصول کیے۔ ایک ٹکٹ 35 روپے کا تھا جس پر انہوں نے 100 روپے کا نوٹ دیئے لیکن کلرک نے 70 روپے کے بجائے 90 روپے کاٹے اور انہیں 10 روپے واپس کیے۔انہوںنے بتایا کہ کلرک سے احتجاج کرنے کے باوجود اس نے 20 روپے واپس نہیں کیے۔ اس کے بعد انہوں نے ریلوے انتظامیہ پر مقدمہ دائر کردیا۔اس دوران ریلوے نے مقدمہ خارج کروانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اور اب 22 سال بعد مقدمہ جیت چکے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر