05:46 pm
ملکہ کے انتقال کی خبر شہد کی مکھیوں کو نہ سناتے تو کیا ہوتا؟  شاہی خاندان کی چند عجیب اور منفرد روایات جن پر ضرور عمل کیا جاتا ہے

ملکہ کے انتقال کی خبر شہد کی مکھیوں کو نہ سناتے تو کیا ہوتا؟ شاہی خاندان کی چند عجیب اور منفرد روایات جن پر ضرور عمل کیا جاتا ہے

05:46 pm

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک )برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد بادشاہ چارلس سوم کی تخت نشینی نے کئی نسلوں کے بعد شاہی خاندان میں رسم و روایات کی اہمیت پر مہر ثبت کر دی ہے۔ مگر ان میں سے کچھ رسومات و روایات ان افراد کو بھی حیران کر دیں گی جو خود کو شاہی معاملات کا ماہر سمجھتے ہیں۔ درج ذیل میں ایسی ہی چند منفرد روایات کی مثالیں موجود ہیں۔
شہد کی مکھیوں کو ملکہ کی وفات کی خبر دینا (شاہی خاندان کے سرکاری ٹؤٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ تصویر میں بکنگھم پیلس کی حدود میں موجود شہد کی مکھیوں کے چھتے دکھائے گئے ہیں۔) ملکہ برطانیہ کی وفات کے بارے میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر وسیع کوریج کے باوجود چند افراد پر مشتمل ایک گروہ کو ’ذاتی حیثیت میں ملکہ کی وفات کی افسردہ خبر شاہی محل میں موجود شہد کی مکھیوں کو بتانے جانا پڑا۔‘ جان چیپل گذشتہ 15 برس سے شاہی محل میں شہد کی مکھیوں کو پال رہے ہیں۔ انھوں نے بکنگھم پیلس اور کلارنس ہاؤس (شاہ چارلس کی بطور شہزادہ ویلز سرکاری رہائشگاہ) کی حدود میں موجود شاہی خاندان کی شہد کی مکھیوں کو یہ افسردہ خبر سنا کر صدیوں پرانی اس روایت کو برقرار رکھا۔ برطانیہ کے ڈیلی میل اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چیپل نے بتایا کہ انھوں نے شاہی محل میں موجود شہد کی مکھیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ نئے بادشاہ کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ یہ رسم اس توہم پرستی کا حصہ ہے جس کے مطابق یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اگر انھیں ان کے مالک کی وفات یا تبدیلی کے متعلق نہ بتایا جائے تو وہ شہد بنانا بند کر دیتی ہیں۔ شاہی محل میں شہد کی مکھیوں کو پالنے والے چیپل کا کہنا تھا کہ اس رسم کے مطابق ’شاہی خاندان میں جب کسی اہم شخص کی وفات ہو جاتی ہے اور وہ ان شہد کی مکھیوں کا مالک یا مالکن ہو تو اس بارے میں انھیں آگاہ کیا جاتا ہے۔ ملکہ سے اہم اور کون ہو سکتا ہے؟‘ ’آپ شہد کی مکھی کے ہر چھتے کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مالکن وفات پا گئی ہیں لیکن آپ کہیں نہ جانا، آپ کے نئے مالک آپ کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے۔‘ کیا بادشاہ بھی دو بار سالگرہ منائیں گے؟ بادشاہ چارلس سوم شاہی شان و شوکت سے متعلق جو اہم فیصلے کریں گے ان میں سے ایک کافی ذاتی نوعیت کا ہے اور وہ ہے ان کے جنم دن کی تقریبات کا۔ ملکہ الزبتھ دوم دو مرتبہ جنم دن کی تقریبات مناتی تھی، ایک 21 اپریل کو جب وہ پیدا ہوئی تھیں اور دوسری مرتبہ ملکہ برطانیہ اپنے جنم دن کی سرکاری تقریبات جون کے دوسرے سنیچر کے دن مناتی تھیں جس میں پریڈ ہوتی تھی اور اسے ’ٹروپنگ دی کلر’ کہا جاتا تھا۔ مگر ایسا کیوں تھا؟ کیونکہ برطانیہ میں اپریل میں عموماً موسم سرد ہوتا ہے اور کھلے میدان یا گھروں سے باہر تقریب کرنا مشکل ہوتا ہے جبکہ موسم گرما کا آغاز جون میں ہوتا ہے۔ یہ روایت کافی پرانی ہے اور اس کا آغاز سنہ 1748 میں جارج دوم کے دور میں ہوا تھا۔ انھوں نے ہی اپنے جنم دن کی تقریبات کو پہلے سے موجود پریڈ کی تقریب کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیا بادشاہ چارلس سوم بھی اس روایت کو برقرار رکھیں گے؟ ہمیں اس بارے میں ابھی تک علم نہیں لیکن یہاں یہ بات اہم ہے کہ نئے بادشاہ کا جنم دن نومبر میں آتا ہے اور برطانیہ میں اس ماہ کے دوران دھوپ اور گرم موسم ہونا مشکل ہے۔ شاہی مؤرخ رچرڈ فٹز ولیمز نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ نئے بادشاہ ان روایات کو ویسے ہی رکھیں گے کیونکہ ان کا جنم دن موسم خزاں کے دوران آتا ہے اور جنم دن کی سرکاری تقریبات کے لیے ’ٹروپنگ دی کلر’ کی پریڈ ایک مقبول تقریب ہے۔' تاہم فٹز ولیم نے جون 1953 میں ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک برطانوی روایت یہاں کے موسم کا غیر متوقع ہونا بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس دن موسم خوفناک تھا۔ ملکائیں اور بادشاہ موسم پر اختیار نہیں رکھتے۔‘ گھوڑوں کی جگہ افرادی قوت کا استعمال سنہ 1901کے بعد سے، برطانیہ میں شاہی جنازوں میں گن کیرج پر رکھے گئے شاہی حکمران کے تابوت کو رائل نیوی کے گارڈز کھینچتے ہیں۔ گھوڑوں کی جگہ افرادی قوت کا یہ انتخاب مبہم معلوم ہو سکتا ہے لیکن یہ ایک روایت ہے جو 1901 میں ملکہ وکٹوریہ کے جنازے کے دوران شروع ہوئی تھی. شاہی مؤرخ کیلی سویب بتاتی ہیں کہ ’گھوڑے شدید سردی سے گھبرا گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملکہ وکٹوریہ کا تابوت زمین پر گرتے گرتے بچا۔‘ بادشاہ ایڈورڈ ہفتم کے حکم پر تدفین میں شرکت کرنے والے نیوی اہلکاروں نے اس موقع پر مدد فراہم کی۔ سویب کہتی ہیں کہ ’پوری دنیا سے مہمان موجود تھے اور یہ موقع بڑی شرمندگی میں بدل سکتا تھا تاہم اس افراتفری نے ایک شاہی روایت کو جنم دیا۔‘ بادشاہ جارج ششم کی وفات پر سنہ 1952 میں، جب آخری بار ایسی تقریب ہوئی، تو 138 افراد کو یہ کام سونپا گیا۔ چھڑی توڑنے کی روایت شاہی تقریبات میں شان و شوکت کی توقعات رکھنے والے لوگوں نے ایک روایت کے بارے میں نہیں سنا ہو گا۔ روایت کے مطابق لارڈ چیمبرلین جو شاہی گھرانے کے سینیئر ترین افسر ہوتے ہیں اور جن کی ذمہ داریوں میں ایک ذمہ داری شاہی حکمران کے ساتھ سالانہ پارلیمانی دوروں پر جانا بھی شامل ہے۔ اس روایت کے مطابق لارڈ چیمبرلین کو اپنی سفید چھڑی وفات پانے والے شاہی حکمران کی قبر پر توڑنی ہوتی ہے جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ ان کی خدمت کی مدت ختم ہو گئی۔ موجودہ لارڈ چیمبرلین اینڈریو پارکر ہیں جو برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔ ان کو یہ عہدہ اپریل 2021 میں ملا تھا۔ یہ روایت صدیوں پرانی ہے تاہم آخری بار ایسا اس وقت کیا گیا تھا جب 70سال پہلے ارل آف کلیرنڈون نے ملکہ کے والد جارج ششم کی قبر پر اپنی چھڑی کو توڑا تھا۔ رچرڈ فٹزولیمز کہتے ہیں کہ ’ایسی روایات برطانوی شاہی خاندان کو ایک منفرد کشش بخشتی ہیں۔‘ ’ان روایات کی ہی بدولت برطانوی شاہی خاندان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔‘

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی