06:07 pm
سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیا ر کر لیا جس کے بعد بجلی کی ضرورت ہی نہ ہوگی اور توانائی اور پیسہ دونوں بچ جائیں گے

سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیا ر کر لیا جس کے بعد بجلی کی ضرورت ہی نہ ہوگی اور توانائی اور پیسہ دونوں بچ جائیں گے

06:07 pm


ایسا انوکھا پینٹ تیار جو ہر جگہ ائیرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گاامریکی سائنسدانوں
سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیا ر کر لیا جس کے بعد بجلی کی ضرورت ہی نہ ہوگی اور توانائی اور پیسہ دونوں بچ جائیں گے نے گزشتہ سال نے ایسا سفید ترین پینٹ تیار کیا تھا جو ان کے خیال میں بتدریج ایئر کنڈیشننگ کی ضرورت کو کم یا ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بعد ازاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے اب تک کا سفید ترین پینٹ قرار دیا تھا۔یہ پینٹ 98.1 فیصد سولر ریڈ ایشن کو ریفلیکٹ کرسکتا ہے جبکہ انفراریڈ حرارت کو بھی خارج کرتا ہے۔چونکہ یہ پینٹ سورج کی حرارت کو اخراج کے مقابلے میں بہت کم جذب کرتا ہے تو اس کے نیچے موجود سطح بجلی کے بغیر ہی ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔اس سفید پینٹ سے ایک ہزار اسکوائر فٹ رقبے کو کور کرنے سے اتنی کولنگ ہوتی ہے جو 10 کلو واٹس پاور کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔مگراب پورڈیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے کچھ پتلا کردیا ہے جس کے بعد یہ پینٹ گاڑیوں، طیاروں، ٹرینوں کے ساتھ ساتھ ٹی شرٹس پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہےاس کے نتیجے میں یہ مصنوعات سورج کی روشنی کو منعکس کرکے ائیرکنڈیشننگ کی ضرورت کو کم کردیں گی۔محققین کے مطابق اس سے نہ صرف پیسوں کی بچت ہوگی بلکہ توانائی کا استعمال بھی کم ہوجائے گا، جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والی گرین ہاؤس گیسز کا اخراج بھی گھٹ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کولنگ کے دیگر طریقوں کے برعکس یہ پینٹ حرارت کو خلا میں منتشر کردیتی ہے جس سے بھی ہمارا سیارہ ٹھنڈا ہوتا ہے، یہ حیرت انگیز بات ہے کہ ایک پینٹ یہ سب کچھ کرسکتا ہے۔سائنسدانوں نے پینٹ کے نئے فارمولے کی تفصیلات بھی اپنے تحقیقی نتائج میں بیان کیں جو جرنل سیل رپورٹس فزیکل سائنس میں دیکھی جاسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طیارے بنانے والوں سے لے کر کپڑے اور جوتے تیار کرنے والی کمپنیوں نے ہم سے رابطہ کرکے پوچھا کہ اس پینٹ کو کیسے پتلا کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ پینٹ عام استعمال کے لیے دستیاب نہیں مگر اس حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔اس پینٹ کو پتلا کرنے کے لیے ایک کیمیکل hexagonal boron nitride کو استعمال کیا گیا اور یہ پتلا پینٹ سورج کی 97.9 فیصد روشنی منعکس کرسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس پینٹ کے استعمال سے تیز دھوپ میں کھڑے طیارے، گاڑی یا دیگر کو ائیرکنڈیشنر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے توانائی کی نمایاں بچت ہوگی۔خیال رہے کہ آپ کو ایئرکنڈیشنر کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کیونکہ سورج کی روشنی گاڑی یا دیگر چیزوں کی چھت اور باڈی کو گرم کردیتی ہے جس سے گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پینٹ ایئرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گا کیونکہ یہ سورج کی روشنی کو منعکس کرے گا جس سے گاڑی یا طیارے کے اندر ائیرکنڈیشنر کے بغیر ہی ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل