06:15 pm
شادی کی ایک اور انوکھی کہانی ۔۔ لڑکی نے اپنے اغوا کار سے ہی شادی کر کے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کیوں ڈال دیں؟

جب سے سوشل میڈیا کا استعمال عام ہوا ہے تب سے روزانہ کوئی نہ کوئی نت نئے قصے، کہانیاں اور واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں بالخصوص شادی بیاہ کے حوالے سے، جیسا کہ ابھی پچھلے دنوں ایک واقعہ رونما ہوا۔یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے
ضلع راجنا سرسیلا کا ہے جہاں ایک لڑکی نے اپنے ہی اغواء کار سے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق، ضلع راجنا سرسیلا کی رہائشی شملی نامی لڑکی کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب شملی کے اغوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیاغوا کے اس کلپ میں اغوا کاروں کی جانب سے اسے گھسیٹ کر کار کی طرف لے جاتے اور پھر اس کو پچھلی سیٹ پر دھکیلتے دکھایا گیا ہے۔واردات کے دوران لڑکی کے باپ نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن ایسا کرنے میں ناکام رہے اور اغوا کار لڑکی کو لے کر فرار ہوگئے۔لڑکی کے اغواء ہونے کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اس لڑکی دلہن کے روپ میں دکھائی دی، لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ دولہا اس کا اغوا کار تھا۔ دونوں نے چندورتھی منڈل کے گاؤں میں شادی کی۔لڑکی کے ویڈیو میں ایک انکشاف نے سب کو چونکا دیا، جس میں اس نے بتایا کہ وہ اور اغوا کار لڑکا چار سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ شملی نے کہا کہ اس کا خاندان ذات پات کی وجہ سے ان کی شادی کے خلاف تھا اور اس کی شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے۔اس نے مزید کہا کہ، وہ دونوں پچھلے سال بھی شادی کرنے گئے تھے لیکن ان کی شادی قانونی نہیں ہوئی کیونکہ وہ نابالغ تھی۔ اس وقت اس کے والدین نے مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد اس کے شوہر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے بارے میں بات کرتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ اس نے اغوا کے دوران اس لڑکے کو نہیں پہچانا تھا کیونکہ اس نے ماسک پہن رکھا تھا۔ بعد میں پتہ چلنے کے بعد میں نے اس سے شادی کرلی۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری