06:43 pm
دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ، 43 انچ اسکرین اور وزن 100 پونڈ

نارتھ کیرولینا(انٹرنیشنل ڈیسک) اگرچہ یہ باضابطہ طور پر کسی کمپنی نہیں بنایا لیکن اسے دنیا کا سب بڑا اور سب سے وزنی ایسا لیپ ٹاپ قرار دیا جاسکتا ہے جو کسی بھی عام لیپ ٹاپ کی طرح کام کرتا ہے۔ اسے یوٹیوبر جوڑے ایوان اور کیٹلِن نے تیار کیا ہے جو ٹیکنالوجی کی دلچسپ اشیا بناتے رہتے ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ لگ بھگ 100 پونڈ (45 کلوگرام) ہے اور اسکرین لگ بھگ 43 انچ وسیع ہے۔
تاہم اسے مضبوط بنانے کے لیے بھاری دھاتی پلیٹیں استعمال کی گئی ہیں جو اس کے وزن کو ہولناک بنادیتی ہے۔ تاہم کئی ماہ کی محنت کے بعد اِیوان اور کیٹلِن نے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ ایسا لیپ ٹاپ بنایا جاسکتا ہے۔ اس کا زیریں تختہ پلائی کی لکڑی سے تراشا گیا ہے اور اس میں دھاتی لیور لگا کر لیپ ٹاپ کا اسکرین گھمانےکی سہولت دی گئی ہے۔ تاہم اطراف کی مضبوطی کے لیے فولادی پٹیاں لگائی گئی ہیں۔ کی بورڈ بھی جناتی بنایا گیا ہے جسے ری ڈریگن کے 605 مشینی کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے۔ ماؤس پیڈ کی جگہ ٹیبلٹ کی جسامت کا ایک ایک ٹچ پیڈ نصب کیا گیا ہے جو اس کی جدت میں اضافہ کرتا ہے۔ اگرچہ یہ عام کمپیوٹر کی طرح چلتا ہے لیکن اسے گیمزر نے سراہا ہے جو بڑی اسکرین پر گیم کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ اگرچہ اس میں عام لیپ ٹاپ کا سرکٹ ہی ہے لیکن اسکرین کے لیے غیرمعمولی بجلی درکار تھی۔ اس کے لیے 150 واٹ بیٹری کا ایک جوڑا لگایا گیا ہے جبکہ ایک تیسری بیٹری سے ایل ای ڈی لائٹ روشن کی گئی ہیں۔ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھجوادیا گیا ہے تاہم اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل منظور کرلیا