07:41 pm
حادثے کے بعد نہر میں ڈوب جانے والی گاڑی میں پھنسے شخص کی زندگی آئی فون نے بچالی

آئی فون دنیا کے مقبول ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے مگر حالیہ مہینوں میں یہ کئی افراد کی زندگی بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔ امریکا میں ایک ایسے شخص کو آئی فون کے ایک نئے فیچر کی بدولت بچا لیا گیا جس کی گاڑی حادثے کے بعد نہر میں ڈوب گئی تھی۔ یہ واقعہ ریاست فلوریڈا کے ایک قصبے انڈیا ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق ایک جانور
کو بچاتے ہوئے 38 سالہ شخص کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور وہ نہر میں ڈوب گئی۔ اس موقع پر آئی فون نے خودکار طور پر ایک ایس او ایس الرٹ کے ذریعے پولیس کو حادثے سے آگاہ کیا۔ آئی فون میں ایمرجنسی ایس او ایس فیچر اس وقت کام کرتا ہے جب اسے صارف کی جانب سے ایکٹیویٹ کیا جاتا ہے اور سیلولر یا وائی فائی سگنل نہ ہونے پر سیٹلائیٹ کے ذریعے مدد کا میسج ریسکیو اداروں تک پہنچتا ہے۔ اس فیچر کو اکتوبر 2022 میں آئی فون 14 سیریز کے فونز کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ ایس او ایس الرٹ ملنے کے بعد پولیس اہلکار گوگل کو استعمال کرکے حادثے کے شکار فرد کی لوکیشن جاننے میں کامیاب ہوگئے۔ اس جگہ پہنچنے پر انہوں نے دریافت کیا کہ اس شخص کی گاڑی نہر میں ڈوبی ہوئی تھی اور وہ شخص اس کے اندر پھنسا ہوا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار اس شخص کو نکالنے میں کامیاب رہے اور پھر اسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ متاثرہ فرد کے فون سے خودکار طور پر رابطے کرنے کی سہولت سے اسے بچانا ممکن ہوا، یہ حیرت انگیز ٹیکنالوجی ہے جو زبردست کام کرتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل منظور کرلیا