04:35 pm
موسیقی کے 14 آلات بیک وقت بجانے والے ماہر شخص کی ویڈیو وائرل

موسیقی کے 14 آلات بیک وقت بجانے والے ماہر شخص کی ویڈیو وائرل

04:35 pm

نئی دہلی(نیوزڈیسک)انسان ایک، خواب ایک ، پھیپھڑا بھی ایک لیکن
موسیقی کے 14 آلات بیک وقت بجانے والے ماہر شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس شخص کی بس یہ خواہش ہے کہ کسی طرح اپنا نام گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گلیڈسن پیٹر نامی شخص ہے جو موسیقی کے 49 آلات بجانے میں مہارت رکھتا ہے لیکن ان میں سے 14 آلات کو بیک وقت بجاسکتا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ گلیڈسن پیٹر ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث اپنے ایک پھیپھڑے سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ ایک پھیپھڑا بھی صرف 40 فیصد کام کرتا ہے۔خراب صحت کی صورتحال کے باوجود گلیڈسن پیٹر کو موسیقی کا اس قدر شوق ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنا نام بھارت کی جانب سے بیک وقت سب سے زیادہ موسیقی کے آلات بجانے کا اعزاز حاصل کرکے اپنا نام گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواسکیں۔سوشل میڈیا پر گلیڈسن پیٹر کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ٹریول بلاگر شیناز ٹریژری نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا جو لمحے بھر میں وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلیڈسن پیٹر اپنے ہاتھ میں گٹار پکڑے ایک ساتھ سلائیڈ سیٹی اور ہارمونیکا بجاتے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈھول بجانے کے لیے تاریں بھی اپنی ٹانگ سے جوڑی ہیں جبکہ کریش سائمبل کو اپنی پیٹھ سے باندھا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے گلیڈسن پیٹر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں خدا نے انہیں تحفہ دیا ہے اور یہ بھارت کا فخر ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع