06:08 pm
’بریانی، بریانی نہ رہی سموسہ، سموسہ نہ رہا‘ سوشل میڈیا پر نئی بحث

’بریانی، بریانی نہ رہی سموسہ، سموسہ نہ رہا‘ سوشل میڈیا پر نئی بحث

06:08 pm

سموسے اور بریانی پاکستان کے مقبول ترین پکوانوں میں سےایک ہیں، آپ چٹورے ہوں یا ہاتھ روک کر کھانا کھانے کے عادی سبھی لوگ اسے شوق سے پسند کرتے ہیں۔ ایک جانب پاکستانی عوام جہاں سموسہ ہلکی پھلکی بھوک میں کھاتے ہیں تو بریانی ہر گھر کے دسترخوان کی شان بڑھاتی ہے ۔ ویسے آج ہم ان دونوں پکوان کی بات اس لیے کررہے ہیں کیونکہ ایک ٹوئٹر صارف نے سموسے کے اندر بریانی ڈال کر تصویر شئیر کی جس کے بعد گذشتہ چند دنوں سے ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ سموسے کے اندر بریانی کی انوکھی ڈش بھارت کے شہر سری نگر میں فروخت کی جارہی ہے، اس منفرد سموسے کو بنانے والے نے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کا پارہ ہائی ہو رہا ہے۔ کھانے پینے کے شوقین افراد غصے کا اظہار کررہے ہیں تو کچھ لوگ اسے کھانے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ بریانی ایک عزت دار ڈش ہے، اس کی عزت کریں ۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس نے سموسے اور بریانی کے ساتھ وہی سلوک کیا ہے جو چاہت فتح علی خان موسیقی کے ساتھ کرتا ہے‘۔ عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ ’بریانی بریانی نہ رہی سموسہ سموسہ نہ رہا‘۔ احسن نے لکھا کہ ایسے لوگوں کا آخرت میں الگ سے حساب ہوگا ۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تو اسے بریانی اور سموسے دونوں کی توہین قرار دے دیا لکھا کہ ’ایسا کرنا بریانی اور سموسے، دونوں کی بے حرمتی ہے، ایسا کرنے والے کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ علمائے دین سے گزارش ہے کہ فتویٰ جاری کریں۔‘ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایسا کرنے والوں کو کم سے کم 14 سال کیلئے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ جبکہ ایک صرف نے لکھا کہ اگر میں نے اپنے سموسے میں بریانی دکھی تو میں پولیس کو بلا لوں گی کئی صارفین نے بریانی بھرے سموسے کو کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایک صرف نے یہاں تک کہہ دیا کہ جس نے بھی بریانی بھرے سموسے کا آئیڈیا تخلیق کیا ہے اس پر ہمیشہ کیلئے بریانی کی پابندی ہونی چاہیئے ۔ اس بریانی بھرے سموسے کےبارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا آپ کھانا پسند کریں گے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع