04:53 pm
وہ بندر جس کا پسندیدہ مشغلہ اپنی مالکن کا موبائل استعمال کرنا ہے

وہ بندر جس کا پسندیدہ مشغلہ اپنی مالکن کا موبائل استعمال کرنا ہے

04:53 pm

نئی دہلی: ٹیکنالوجی نے انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی اپنے حصار میں لے رکھا ہے جس کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو بھی ہے جس میں ایک بندر کو موبائل فون پر ویڈیوز اور تصاویر کو بڑی دلچسپی اور مکمل محو ہوکر اسکرول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیا ایک سمندر ہے جس میں اترنے والا جتنا گہرائی میں جاتا ہے اتنے ہی حیران کردینے والے مناظر کا سامنا کرتا ہے
اور نہ چاہتے ہوئے بھی دلچسپی اور تجسس کا سفر جاری رکھنے پر مجبور ہوتا ہے۔ اب انٹرنیٹ کی یہ دنیا سمٹ کر ایک موبائل فون میں آگئی ہے۔ سارا دن ساری رات استعمال کرنے کے باوجود صارفین تھکتے نہیں لیکن اس بات کا اندازہ شاید موجد کو بھی نہیں ہوگا کہ ایک دن یہ ٹیکنالوجی جانوروں کو بھی اپنے حصار میں لے لے گی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر قریب ہی لیٹی اپنی مالکن کا موبائل لے لیتا ہے اور کچھ کھاتے ہوئے موبائل استعمال کرتا رہتا ہے۔ بندر بڑی مہارت سے موبائل فون کی اسکرین کو اسکرول کرتا رہتا ہے اور اپنی پسندیدہ ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتا ہے۔ اس کے موبائل استعمال کرنے کے انداز سے لگتا ہے کہ وہ موبائل فون کے تمام فیچرز کو بخوبی جانتا ہے۔ اس دوران مالکن اپنے موبائل کو حسرت سے دیکھتی رہتی ہیں اور اس سے بے نیاز بندر موبائل فون کسی طور مالکن کو دینے کو تیار نظر نہیں آتا۔ دل کو لبھانے اور مسکرانے پر مجبور کردینے والی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی