08:01 pm
سائنسدان نے زیرآب سب سے زیادہ دن رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

سائنسدان نے زیرآب سب سے زیادہ دن رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

08:01 pm

ہو سکتا ہے کہ زیر آب کئی ہفتے گزارنے کا خیال متعدد افراد کو تشدد کرنے کا ذریعہ محسوس ہوتا ہو۔ مگر امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک یونیورسٹی پروفیسر نے 74 دن زیر آب رہ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پروفیسر جوزف ڈیٹوری کو ڈاکٹر ڈیپ سی بھی کہا جاتا ہے اور انہوں نے فلوریڈا میں اسکوبا ڈائیورز کے لیے زیر آب قائم جولیس انڈر سی لاجز میں رہ کر یہ ریکارڈ بنایا۔ ان کا رہائشی
پوڈ بحر اوقیانوس کی سطح سے 30 فٹ گہرائی میں موجود ہے اور 100 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اگرچہ یہ بہت چھوٹی جگہ تھی مگر اس میں ان کے کام کرنے کے حصے کے ساتھ ساتھ کچن، باتھ روم، 2 سونے کے کمرے اور ایک چھوٹا سا سوئمنگ پول بھی تھا، جو درحقیقت اندر آنے اور باہر جانے کا راستہ بھی تھا۔ پروفیسر جوزف یکم مارچ کو اس جگہ رہنے کے لیے آئے تھے اور ابھی بھی باہر نہیں آئے ہیں۔ وہ یکم مارچ سے زیرآب رہ رہے ہیں / رائٹرز فوٹو اس سے قبل یہ ریکارڈ 2014 میں بروس سینٹرول اور جیسیکا فین نے قائم کیا تھا جو اسی جگہ 73 دن 2 گھنٹے اور 34 منٹ تک مقیم رہے تھے۔ پروفیسر جوزف نے یہاں رہنے کا فیصلہ صرف ریکارڈ قائم کرنے کے لیے نہیں کیا تھا اور وہ 9 جون تک وہاں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یعنی 100 دن مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اسے پراجیکٹ نیپچون 100 کا نام دیا ہے جس کا مقصد طبی اور سمندری تحقیق کو باہم ملا دینا ہے۔ ساؤتھ فلوریڈا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کا کہنا تھا کہ ‘میں اس ریکارڈ کو سراہتا ہوں مگر ہمیں سائنس کے حوالے سے کافی کچھ کرنے کی ضرورت ہے’۔ ان کی اس تحقیق کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ بہت زیادہ دباؤ میں طویل عرصے تک رہنے پر انسانی جسم کی جانب سے کیا ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

پنجاب  ،بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،3 کروڑ  سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

پنجاب ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،3 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

ٔ قرآن ترجمہ میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، انوارالحق کاکڑ، محسن نقوی عدالت طلب

کندھ کو ٹ  دھماکا،ایک ہی خاندان  کے  8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

کندھ کو ٹ دھماکا،ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ،5 زخمی

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

نواز شریف پاکستان کیلئے خاصے فکر مند ہیں: میاں جاوید لطیف

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ، ملک بے آئین چل رہا ہے ، لطیف کھوسہ

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ماہرین صحت کا الرٹ جاری

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے سینئرسفارتکاروں کی اہم ملاقاتیں

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

ہوم سیلز میں کمی ،امریکی سٹاک مارکیٹ مند ی ، کساد بازاری کا شکار

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئیں