07:30 pm
2 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر زندہ بچ جانے والا خوش قسمت شخص

2 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر زندہ بچ جانے والا خوش قسمت شخص

07:30 pm

انسان کتنی بلندی سے گر کر زندہ بچ سکتا ہے ؟ ویسے تو ایک یا 2 منزلہ عمارت سے نیچے گرنا بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے مگر ایک خوش قسمت شخص لگ بھگ 2 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر بھی بچ گیا۔ یہ واقعہ نیوزی لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک کوہ پیما ماؤنٹ Taranaki نامی چوٹی کو سر کرتے ہوئے نیچے جاگرا۔
مقامی پولیس کے مطابق نارتھ آئی لینڈ میں واقع اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران یہ کوہ پیما 1968 فٹ کی بلندی سے نیچے نرم برف پر گرا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کوہ پیما بہت زیادہ خوش قسمت ہے جو زندہ بچ گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ نیچے موجود برف درجہ حرارت بڑھنے سے نرم ہوگئی تھی اور وہ شخص گر کر محض معمولی زخمی ہوا۔ جتنی بلندی سے وہ شخص نیچے گرا تھا وہ سعودی عرب کے مکہ کلاک رائل ٹاور کے برابر ہے، جو دنیا کی بلند ترین عمارات میں سے ایک ہے۔ یہ کوہ پیما 9 ستمبر کو ایک گروپ کے ساتھ اس چوٹی کو سر کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اپنے ساتھی کوہ پیما کو چوٹی سے نیچے گرتے دیکھ کر دیگر افراد نیچے اترے تاکہ اسے تلاش کر سکیں۔ Taranaki الپائن ریسکیو کا ایک رکن بھی اس وقت وہاں کوہ پیمائی کر رہا تھا جس نے نیچے گرنے والے شخص کو تلاش کرنے میں مدد کی۔ ماؤنٹ Taranaki کو نیوزی لینڈ کی خطرناک ترین چوٹیوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل 2021 میں 2 کوہ پیما اسی مقام سے نیچے گر کر ہلاک ہوئے تھے، جہاں 9 ستمبر کو کوہ پیما گرا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ