05:52 pm
پہلے سے شادی شدہ شخص نے ایک ساتھ 7 لڑکیوں سے شادی کرلی

پہلے سے شادی شدہ شخص نے ایک ساتھ 7 لڑکیوں سے شادی کرلی

05:52 pm

افریقی ملک یوگانڈا میں شہری نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کرلی جن میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی ایک بزنس مین نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں، اس کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔ حبیب سکونین نے شادی کے بعد ایک عالیشان ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں زیرو میٹر گاڑی دی، یعنی حبیب نے 7 گاڑیاں بیویوں کو منہ دکھائی کے طور پر تحفے میں دیں، اس کے علاوہ اس نے اپنی 6 ساس اور سُسر کو قیمتی تحائف دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حبیب کی پہلی شادی نہیں، اس سے قبل وہ شادی شدہ تھا اور اس کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق وہاں موجود کچھ لوگ یقین نہیں کر سکے تھے کہ یہ سچ ہے، ایسا پروگرام پہلی بار دیکھنے کو ملا، شاندار استقبال کے بعد حبیب اپنی دلہنوں کے ساتھ گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں اپنے گھر پہنچے۔

حبیب نے یہ شادیاں کیوں کیں؟

استقبالیہ کے موقع پر اپنی بیویوں کا تعارف کراتے ہوئے حبیب نے بتایا کہ 'میں نے اپنا خاندان بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کی ہیں، میں چاہتا ہوں میری فیملی بہت بڑی اور خوش ہو'۔

دلہے کا کہنا تھا کہ وہ 100 بچے پیدا کرنے کے لیے مزید بیویاں رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اس نے کہا 'میرے خاندان میں بہت تھوڑے لوگ ہیں، اس لیے میں بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم ایک بڑا خاندان بنا سکیں'۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ