تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

دنیا کی سب سے بے رحم شکاری بلی معدومیت کے قریب


اسلام آباد(نیو زڈیسک) اس بلی کی بھولی صورت پر نہ جائیں کیونکہ یہ پالتو بلی نہیں بلکہ ایک خون خوار جنگلی بلی ہے جسے چیتوں اور شیروں کی نسل میں سب سے تیز، خطرناک اور بے رحم شکاری کا اعزاز مل گیا ہے۔ اس کی نسل معدومیت کے قریب ہے.جنوبی افریقا کے جنگلات میں پائی جانے والی اس بلی کو سیاہ پیروں والی کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایک رات میں 10 سے 14 چھوٹے پرندوں اور چوہوں کا شکار کرتی ہے اور اس کا انداز انتہائی جارحانہ، تیز اور پرتشدد ہوتا ہے۔سیاہ پیروں والی اس بلی کی ویڈیو سے ظاہر ہوا کہ شکار کے لیے مسلسل دو گھنٹے دم بخود بیٹھی رہتی ہے اور اس کا طریقہ واردات اتنا تیز ہے کہ کوئی پرندہ بھی اس کی گرفت سے آزاد نہیں ہوسکتا۔ یہ ساری رات مسلسل شکار کرتی اور کھاتی رہتی ہے۔ صرف جنوبی افریقا اور بوٹسوانہ میں پائی جانے والی یہ بلی بھی معدومیت کے قریب ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved