تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

امریکہ میں مچھلیوں کا سڑک پر دھرنا


اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن کے مختلف شہروں میں گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں نے جہاں تباہی مچا دی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں میسن کاؤنٹی میں واقع سکوکومش دریا سے درجنوں مچھلیاں نکل کر ہائی وے پر آ گئیں، مچھلیوں کا سڑک پر دھرنا دیکھ کر مسافر بھی حیران رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، ایسے میں مچھلیوں کی سڑک پر تیرنے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور لوگ دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔ سیلابی ریلے سے سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved