تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

دشمن سے ہر قیمت پر بدلہ لینے والا کینہ پرور پرندہ


انٹارکٹیکا میں پایا جانے والا ‘اسکوا ‘ نامی پرندہ اپنے دشمن کو کبھی نہیں بھولتا، اور جہاں ملتا ہے اس پر حملہ ضرور کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص اس کے گھونسلے، انڈے یا خود اسے ہراساں اور ستانے کی کوشش کرتا ہے تو’اسکوا’ نامی پرندہ اسے نہیں بھولتا اور فوری طور پر اس پر حملہ کرکے حساب برابر کردیتا ہے۔انٹارکٹیکا میں انسانوں کی رسائی عام نہیں لیکن جنوبی کوریا کے ماہرین نے انٹارکٹیکا کےایک تحقیقی اسٹیشن پر پرندوں کے تحقیقاتی شعبے نے ‘اسکوا’ نامی پرندے کی اس خاصیت کو دریافت کیا ہے۔پرندہ اپنے انڈے اور گھونسلے کے قریب جانے والے

لوگوں کے چہرے کو بھی یاد رکھتا ہے اورجوابی حملہ کرتا ہے۔اس سے قبل کوے سمیت کئی پرندے اسی طرح کا برتاودیکھا گیا تھا لیکن پہلی مرتبہ اسکوا میں اس صلاحیت کا انکشاف ہوا ہے۔ براؤن اسکوا صرف 2 سے 4 مرتبہ میں ہی دیکھنے والوں کو یاد کرلیتا ہے اور اس میں چہرے کی شناخت کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔اس تجربے کیلئے کوریا کے سائنسدانوں نے کئی تجربات کیے اور اس دوران 2 افراد میں سے ایک نے پرندے کے گھونسلے کے پاس جانے کی کوشش کی اور اس کے بعد ان دونوں کو مخالف سمت میں جانے کو کہا تو پرندہ فوری طوری پر حملہ آور شخص کی جانب لپکا تھا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved