ملتا جلتا گھر بنانے پر مالک کاپڑوسن پر مقدمہ
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتا جلتا گھر بنانے پر مالک نے پڑوسن پر مقدمہ کرادیا۔کینیڈا کے شہری جوڈی چیپنک نے پڑوسی خاتون باربرا این پر ان کے گھر کی طرح اپنے گھر کی تزئین و آرائش کرانے پر 20 ہزار ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر گھر کا

ڈیزائن تبدیل کریں ۔ جوڈی چیپنک ٹورنٹو کی کاروباری کمپنی کے سی ای او ہیں جو پہاڑی علاقے میں قدیم طرز کے گھر میں رہائش پذیر ہیں اور ان کا گھر شاہکار فن تعمیر کی وجہ سے علاقے میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔جوڈی کا کہنا ہے کہ ان کی پڑوسی باربرا نے ان کے گھر کا ڈیزائن چوری کرکے نہ صرف ان کے گھر کی مقبولیت کو نقصان پہنچایا بلکہ اپنے نئے گھر کی اہمیت بڑھانے کی کوشش بھی کی ہے ۔ دوسری جانب باربرا نے عدالت کو اپنے اور جوڈی کے گھر کی تصاویر فراہم کیں اور کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا کیونکہ دونوں کے گھروں میں مشابہت ہوسکتی ہے لیکن انہوں نے گھر کا ڈیزائن نہیں چرایا۔باربرا نے اپنے جواب میں کہا دونوں گھروں کی چمنیاں، دروازے ، کھڑیاں اور دیواروں میں استعمال ہونیوالے پتھر بظاہر ایک جیسے دکھتے ہیں لیکن دونوں گھروں کے ڈیزائن میں فرق ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved