”15 اکتوبر سے دنیا کے خاتمے کا آغاز ہو جائے گا“
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا یقین کامل ہے کہ یہ دنیا عارضی ہے اور اس کا خاتمہ یقینی ہے، تاہم اسلام کے علاوہ دیگر الہامی مذاہب میں بھی اس دنیا کے فنا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مغربی میڈیا میں آئے روز دنیا کے خاتمے کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں

ابھی حال ہی میں ڈیوڈ میڈی نامی ایک ڈومز ڈے ایکسپرٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ 23 ستمبر کو دنیا کا آخری دن ہو گا کیونکہ ایک بہت بڑا سیارہ ہماری زمین سے ٹکرانے والا ہے۔ اب موصوف نے دوبارہ افواہ چھوڑی ہے کہ 15 اکتوبر بروز اتوار سے دنیا کے خاتمے کا آغاز ہو گا اور صرف سات سال کے قلیل عرصے میں اس دنیا سے زندگی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ میڈی نامی اس افواہ ساز یا ایکسپرٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سات سالوں میں زمین زلزلوں سے لرز اٹھے گی، شید طوفان آئیں گے اور آتش فشاں پھٹ پڑیں گے۔ اپنی اس پیشگوئی کے دعوے میں ڈیوڈ میڈی نے امریکا اور دنیا بھر میں آنے والے حالیہ طوفانوں کی مثال دی ہے جس بڑی تباہی پھیلا دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ میڈی کا دعویٰ ہے کہ امریکا، روس، شمالی کوریا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی تیسری عالم گیر جنگ اور اس کے نتیجے میں دنیا کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved