بھارت میں پولیس کو 425روپے کی چپل چُرانے والے کی تلاش
  12  اکتوبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

پونے(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہری نے 425 روپے کی چپل گھر کے باہر سے چوری ہونے پر تھانے میں رپورٹ درج کرادی جب کہ پولیس نے چپل کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر پونے کا رہائشی وشال کلیکار 3 اکتوبر کو گھر کے قریبی

پولیس اسٹیشن پہنچا جہاں اس نے پولیس کو گھر کے باہر سے 425 روپے مالیت کی چپل کھو جانے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ چپل چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے وشال سے ساری تفصیلات درج کرنے کے بعد چپل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی پولیس کے مطابق چپل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جب کہ وشال نے ایف آئی آر میں بتایا کہ جس دن چپل گم ہوئی اس دن چند نامعلوم افراد اس کی بلڈنگ میں آئے تھے اور انہوں نے ہی اس کی چپل چوری کی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved