چیل بار بار حملہ کرے تو کیسے بچیں؟
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے گھر سے باہر قدم نکالا اور ایک چیل بڑی تیزی سے اڑتی ہوئی آپ پر جھپٹ پڑی اور آپ کے سر پر پنجہ یا چونچ مارتے ہوئے گزر گئی۔ اس سے آپ زخمی ہوں یا نہ ہوں لیکن خوفزدہ ضرور ہوجاتے ہیں۔دیکھا گیا ہے

کہ چیل کسی انسان پر ایک بار جھپٹنے کے بعد بار بار اسی شخص پر حملے کرتی ہے۔ ممکنہ طور پر اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اس شخص نے یا اس جیسے دکھائی دینے والے کسی اور شخص نے چیل کو پریشان کیا ہو جس کا بدلہ لینے کےلیے وہ حملے کر رہی ہو۔ خیر، وجہ کچھ بھی ہو لیکن چیل کے حملوں سے بچنے کا ایک بہت ہی آسان طریقہ پیشِ خدمت ہے:گھر سے باہر نکلتے وقت سر پر سفید کپڑا اوڑھ لیجیے یا سفید ٹوپی پہن لیجیے، چیل آپ پر حملہ نہیں کرے گی۔تجربے کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے سر پر سفید کپڑا باندھا ہوتا ہے یا سفید ٹوپی پہنی ہوتی ہے، چیلیں انہیں نظرانداز کردیتی ہیں۔ یقین نہ آئے تو کسی کھلی جگہ پر سفید کپڑا بچھا کر اس پر چیلوں کےلیے گوشت رکھ دیجیے۔ چیلیں کبھی اس گوشت پر نہیں جھپٹیں گی۔ اس کے برعکس، اگر آپ وہی گوشت کھلی جگہ پر مٹی میں بھی پھینک دیں گے تو کچھ ہی دیر میں چیلیں اس پر جھپٹنے لگیں گی اور آپ کے دیکھتے ہی دیکھتے سارا گوشت اٹھا کر لے جائیں گی۔اس کی سائنسی وجہ کیا ہے؟ کوئی نہیں جانتا۔ ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ چیلیں سفید رنگ کو دیکھ کر ان دیکھا کر دیتی ہیں۔ البتہ یہ ٹوٹکا آپ کو چیلوں کے وقت بے وقت حملوں اور بے وجہ خوف سے نجات دلا سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved