بانس سے بنے کیڑے حقیقت کے بالکل قریب
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

بانس سے بنے گلدان، برتن یا فرنیچر تو آپ نے دیکھ رکھے ہو گے مگر نوریوکی سائتو نامی ایک جاپانی فنکار ایسے بھی ہیں جو بانس سے ایسے حشرات بناتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔سائتو اپنی مہارت سے حشرات کے ڈیزائن سے لے کر ایک ایک نقش انتہائی نفاست سے بناتے ہیں

اور دیکھنے والے کو یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ اصلی ہے۔انہوں نے اس انوکھے فن کی صلاحیت سے تتلی، ٹڈے، مکوڑے اور دیگر کیڑے انتہائی نفاست سے تیار کئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہیں۔بانس سے کیڑوں کو بنانے کے لئے سائتو سب سے پہلے ان کا ڈیزائن کسی کاغذ پر بناتے ہیں اور پھر خاص آلے کے ذریعے اسے حقیقت کا روپ دیتے ہیں۔ان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بانس سے اتنے چھوٹے کیڑے بناتے ہیں کہ جس میں کوئی بھی نقص دکھائی نہیں دیتا۔نوریوکی سائتو کا کہنا ہے کہ وہ پہلے کیڑوں لمبائی اور چوڑائی کو باریک بینی سے ناپتے ہیں اور پھر بناوٹ کا مرحلہ شروع کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved