کینیڈین خاتون کا پالتو گھوڑے کے ساتھ ہوٹل میں قیام
  17  اکتوبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

آپ نے جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کا اپنے پالتو جانوروں سے عجیب و غریب اور انوکھا انداز محبت دیکھا ہوگا، لیکن یہ کینیڈین خاتون سب کو پیچھے چھوڑ گئیں جو ایک ہوٹل میں قیام کے لیے اپنے پالتو گھوڑے کو بھی ساتھ لے آئیں۔کینیڈا کے شہر اونٹاریو کی رہائشی خاتون لنڈسے اپنے پالتو گھوڑے کو ساتھ لے کر ہوٹل میں قیام کے لیے پہنچ گئیں۔تاہم ہوٹل انتظامیہ

نے خوش دلی سے ان کا اور ان کے گھوڑے کا استقبال کیا اور ان گھوڑے کے ان کے کمرے میں قیام کے لیے صرف 10 ڈالر اضافی وصول کیے۔وہ منظر بھی خوب تھا جب خاتون نے اپنے گھوڑے کے ساتھ ہوٹل میں چیک ان کیا۔ اس کے بعد خاتون اور ان کے گھوڑے کو گراؤنڈ فلور پر واقع ایک کمرے تک پہنچا دیا گیا۔لنڈسے کا کہنا ہے کہ دراصل انہوں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا تاکہ دنیا جان سکے کہ گھوڑے صرف تندی و تیزی کی علامت نہیں، بلکہ یہ سکون کے ساتھ کسی ایک جگہ پر بھی رہ سکتے ہیں۔اب لنڈسے اپنی اس کوشش میں کتنی کامیاب ہوئیں یہ تو علم نہیں، تاہم ان کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر بے حد وائرل ہوگئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved